
Daily News And Update
February 28, 2025 at 10:16 AM
ذرائع کے مطابق خود کش دھماکے کا نشانہ مولانا حامد الحق تھے ۔دھماکہ مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا۔ دھماکے کے وقت مسجد کا حال مکمل بھرا ہوا تھا۔
: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکے میں مولانا حامد الحق حقانی شہید ہوگئے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تصدیق۔۔۔!!!
: دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں دھماکا!
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی شدید مذمت، وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر مکمل رپورٹ پیش کی جائے، وزیر اعلیٰ کی واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بروقت ریسکیو کرنے اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔
عبادت گاہ میں معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانا بنانا غیر انسانی فعل ہے، اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،
دلخراش واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور