
Muhammad Rihan Raza Mustafai
January 31, 2025 at 05:31 AM
محبت و عشق دل اگر کسی کی جانب مائل ہوجائے تو اسے”مَحبّت“ کہا جاتا ہے اور یہی محبت اگر شدّت اختِیار کرلےتو ”عشق“ کہلاتی ہے۔ عشق دو طرح کا ہوتا ہے ،مجازی(یعنی انسانوں کا انسانوں سے عشق) اور حقیقی( یعنی محبتِ خداومصطفٰی عَزَّ وَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم )۔عشق مجازی اکثرراہ ِدوزخ پر لے جاتاجبکہ عشق حقیقی شاہراہ جنّت پر گامزن کرتا ہے ،عشق مجازی تباہ وبرباد کرتا ہے اور عشق حقیقی شاد وآباد کرتا ہے۔ عشق حقیقی میں بڑی قوت ہوتی ہے ،یہ کبھی سَخْت طوفان کا سامنا کرتا، کبھی فرعون کا مقابلہ کرتا،کبھی حکم ِالٰہی پرقربانی کے لئےسَر رکھ دیتا اور کبھی بے خطر آگ میں کود پڑتا ہے جبکہ عقل تکتی رہ جاتی ہے۔
بے خطرکُود پڑا آتشِ نَمرود میں عشق عقل ہے محوِ تماشائے لب بام ابھی