
Views By Arbab Arshad Mirza
February 14, 2025 at 02:58 PM
*پنجاب میں بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی قلت کا خدشہ ہے۔*
*اس صورتحال کے پیش نظر، محکمہ ماحولیات کی جانب سے پنجاب میں مندرجہ ذیل احکامات جاری:*
▪️غیر قانونی / غیر منظور شدہ کار واش / سروس اسٹیشنوں کی فوری بندش۔
▪️تمام کار واش اسٹیشنوں پر 28 فروری 2025 تک واٹر ری سائیکلنگ سسٹم اور یو چینلز کی تنصیب لازمی۔ خلاف ورزی پر 1 لاکھ روپے جرمانہ اور کار واش ایریا سیل۔
▪️گاڑیوں کی آئل واشنگ پر مکمل پابندی۔
▪️گھروں میں کار دھونے اور ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی۔ خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ۔
▪️لان، باغات، گالف کورسز اور گرین بیلٹس میں زیادہ پانی کے بہاؤ پر پابندی۔
▪️تعمیراتی کاموں میں زیر زمین پانی کے استعمال پر پابندی۔ صرف سطحی یا ری سائیکل شدہ پانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
خلاف ورزی کی صورت میں پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔