Mufti Ziya Ur Rahman Qureshi.
February 19, 2025 at 10:44 AM
*روئے زمین کا سب سے مختصر لیکن اہم ترین سبق*
✍ *مُحَمَّد عَارِف دَهٗلَوِى٘*
19/02/25
ما تعبدون من بعدی؟ تم میرے بعد کس کی پرستش کروگے ؟
یہ سوال ایک ایسا نبی اپنی اولاد سے کر رہا ہے جس کے اصول و فروع بھی نبوت کے مقام پر تھے اور یہ سوال وہ ایسے وقت کر کر رہے ہیں کہ جو کسی بھی انسان کی زندگی کا سب سے اہم وقت ہوتا ہے یعنی اس کا آخری وقت
سوال کیا ہے کہ میرے اس دُنیا سے جانے کے بعد میری اولاد میری نسل کی مذہبی شناخت باقی رہے گی یا نہیں
جی ہاں یہی وہ فکر ہے جس کے لے ایک والد ایک ذمیندار کو انتہائی فکرمند ہونا چاہیے
کیا ہم نے بھی کبھی اس کے تعلق سے پلاننگ کی اور کتنی کی جواب نفی میں ہوگا کیونکہ ہم اس حدیث کے مخاطب اور مقصود ہوگئے ہیں جو پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے قرب قیامت کے فتنوں کے پیشِ نظر ارشاد فرمائی تھی کہ حب مال اس قدر ہوگا اور لوگ اس میں اتنے مشغول ہوں گے کہ غیر قومیں مسلمانوں کو چبانے اور لوٹنے میں گویا مسابقہ کریں گے
خدارا ہم اپنے دلوں کو ٹٹولیں اور یہ دیکھیں کہ حضرت یعقوب علیہ السلام کے سوال کی ہمارے یہاں اہمیت ہے یا نہیں؟ اور یہ صرف اپنی اولا کے لیے ہی خاص نہیں بلکہ یہ سوال افراد کے پیمانے پر، خاندان کے پیمانے پر، برادری کے پیمانے پر، معاشرے کے پیمانے،پر، قصبہ کے پیمانے پر، اور آخر میں ملت کے پیمانے پر خصوصاً ملت اسلامیہ ہندیہ کے پیمانے پر کہ ہماری آئندہ نسل ہمارے بعد کس راستے پر چلے گی؟ وہ کس گروہ و ملت کی پیرو ہوگی؟ کس کی پرستش کرے گی؟ کن عقائد کو مانے گی؟ یہ خدائے واحد کی پرستار ہو گی یا سیکڑوں ہزاروں لاکھوں کروڑوں خداؤں اور دیوتاؤں کی؟
ہماری ساری اینرجی تو شادی بیاہ کے اردگرد ہی گھومتی ہے کہ کمانا ہے بچوں کی شادی کے لیے گمانا ہے تو بھی شادی اور جہیز کے لیے
باقی نسل کا ایمان سلامت رہے گا یا نہیں وہ نشے کرے یا پھر ٹٹلو باز بنے اس کی ہمیں کوئ فکر نہیں ہے
آج ان فتنوں کے دور میں سب سے اہم کام اپنا اور اپنی نسل کے ایمان کی حفاظت کی تدابیر اختیار کرنا ہے ورنہ یاد رکھیں یہ دور یصبح الرجل مومنا و یمسی کافر کا ہے اگر ذرا مزید غفلت میں پڑے رہے تھے تو ارتداد کی آندھی تو نہیں لیکن ہوا ضرور چل پڑی ہے کہیں ہمارے بچے بھی اس ہوا کی بھینٹ نا چڑھ جائیں
اللہ تعالیٰ ہمارے اور ہماری نسل کے ایمان و اسلام کی حفاظت فرمائیں
آمیــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــن يارب العالمیــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــن