Mufti Ziya Ur Rahman Qureshi.
February 23, 2025 at 10:27 AM
ملفوظات حکیم الامت مجد دالملت حضرت مولانامحمداشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
بیکار وقت کھونے کی مذمت
ارشادفرمایا کہ بیکار وقت کا کھونا نہایت برا ہے۔ اگر کچھ بھی کام نہ ہو انسان گھر کے کام میں لگ جاۓ ۔ گھر کے کام میں لگنے سے دل بھی بہلتا ہے اور عبادت بھی ہے۔ یہ مجمعوں میں بیٹھنا خطرہ سے خالی نہیں ۔کسی کی حکایت کسی کی شکایت اور بعض دفعہ غیبت تک نوبت آ جاتی ہے۔اس سے اجتناب کی ضرورت ہے۔
( ارشادات حکیم الامت صفحہ ۳۸۷)
ترک گناہ سے موت میں آسانی
ارشادفرمایا کہ ایک مضمون عجیب وغریب نظر سے گزرا کہ گناہ کم کرو یعنی نہ کرو موت آسان ہو جاۓ گی اور کسی سے قرض مت لو ، دنیا میں آزاد رہ کر زندگی بسر ہوگی۔ ترک ذنوب ( گناہ چھوڑ نے ) میں یہ خاصہ ہے کہ موت کے وقت آسانی ہوتی ہے کیونکہ مرنے کے وقت آسانی نصیب ہوگی جس سے موت سہل ہو جاۓ گی ۔
( ارشادات حکیم الامت صفحه ۴۹۴)