Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
February 26, 2025 at 10:41 AM
*سوال: میری دادی جو اسی سال سے زیادہ عمر کی ہے، جسمانی طور پر بہت کمزور ہو چکی ہے، بیت الخلا جانے میں بھی مشکل ہے۔ کبھی کبھی ان کو ڈائپر کی ضرورت بھی رہتی ہے اور زیادہ تر اس کے ساتھ کسی عورت کا رہنا لازم ہوتا ہے۔ نیند سے اٹھنے کے بعد تھوڑی دیر تک ذہنی طور پر مشکل میں رہتی ہے۔ ان کو عمرہ کرنے کی بہت سال سے نیت ہے لیکن آدھار کارڈ میں پرابلم تھا جو اب اسے درست کر لیا گیا ہے پھر پاسپورٹ بھی بنانے کی کاروائی شروع ہوگئی ہے۔ اس میں ہمارا سوال ہے کہ کیا اس کو عمرہ جانا ضروری ہے جبکہ ہمیں ڈر ہے کہ وہاں کچھ اس کے ساتھ مشکل نہ ہو جائے یا ان کی صحت میں کچھ دقت نہ آجائے؟*
جواب: حج و عمرہ کے لئے جسمانی طور پر صحت مند ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اور سوال میں جو صورتحال ذکر کی گئی ہے اسی صورت میں اسی سالہ معمر خاتون کو عمرہ پر جانا مناسب نہیں ہے کیونکہ وہ بوڑھی اور ضعیف ہے۔ جو عورت اپنے گھر میں کسی سہارے کی ضرورت مند ہے، اسے گھر سے باہر اور سفر پر لے جانا قطعا مناسب نہیں ہے۔ کسی دوسرے کو اس کی طرف سے بھیج کر عمرہ بدل کرایا جاسکتا ہے مگر اس کو عمرہ کے سفر پر لے کر نہ جایا جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*✍️ الشــيخ مقــبول أحمــد الســلفـي/ - حَـفِــظَـهُ اللَّٰهُ وَرَعَـــاهُ.*
*❪جــــــدة دعـــــوة سنتر- السلامــــة- المملڪــــــة العربيـــــة السعوديــــــة❫*
[https://whatsapp.com/channel/0029Va9mdWs6xCSG2iHfsW2P]
✨
👍
2