
Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
February 26, 2025 at 10:45 AM
*سوال: ہومیوپیتھی میں استعمال ہونے والے الکوحل عموماً ایتھنول (ethanol) ہوتا ہے جو کہ ایک قسم کا نشہ آور الکوحل ہے لیکن ہومیوپیتھک ادویات میں اس کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے۔ یہ الکوحل صرف دوا کے اجزاء کو حل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور پھر اسے بہت زیادہ گھٹا کر مختلف dilutions میں دیا جاتا ہے۔ چونکہ ان ادویات میں الکوحل کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اس لئے یہ نشہ آور اثرات پیدا نہیں کرتی یعنی آپ کو ہومیوپیتھک ادویات سے کوئی نشہ نہیں ہوگا کیونکہ ان میں اصل فعال اجزاء کی مقدار اتنی کم ہوتی ہے کہ وہ جسم پر کوئی فوری اثر نہیں ڈالتے۔ کیا ایسے میں ہومیوپیتھی کا استعمال ناجائز ہوگا؟*
جواب: الکوحل خواہ کسی چیز سے بھی تیار ہو، اس میں نشہ ہونے کے سبب اسلامی نقطہ نظر سے حرام ہے۔ عام شراب جو انگور اور دیگر پھلوں سے بنائی جاتی ہے، یہ پھل کھانے والی چیز ہے مگر اس سے ایسی چیز بنانا جس میں نشہ پیدا ہوجائے وہ حرام ہوجاتی ہے۔ نبیذ پینا جائز ہے، یہ کھجور سے تیار ہوتی ہے مگر اسی نبیذ میں نشہ پیدا ہوجائے تو وہ حرام ہے۔
آپ یہ مانتے ہیں کہ ہومیوپیتھی میں الکوحل کی ملاوٹ ہے اور یہ بھی مانتے ہیں کہ الکوحل نشہ آور ہے پھر اس کا جواب یہی ہے کہ ہومیوپیتھی جس میں نشہ آور الکوحل مکس ہے وہ حرام ہے۔ آپ سمجھتے ہیں کہ الکوحل کی مقدار کم ہوتی ہے، اس سے نشہ پیدا نہیں ہوتا۔ اس سلسلے میں آپ کو اسلام کا ضابطہ معلوم ہونا چاہئے کہ ہر وہ چیز جس میں نشہ ہو، اگر اس کی زیادہ مقدار سے نشہ پیدا ہوتا ہے تو اس کی کم مقدار بھی حرام ہے، اس سلسلے میں رسول اللہ ﷺ کا فرمان دیکھیں۔ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ(سنن ابي داؤد:3681وقال الشيخ الألباني: حسن صحيح)
ترجمہ:جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ آور ہو اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ خالص الکوحل جس کی کثیر مقدار استعمال کرنے سے نشہ پیدا ہوتا ہے تو اس کی کم مقدار بھی استعمال کرنا جائز ہے لہذا الکوحل کی کم مقدار کو کسی چیز میں مکس کرکے استعمال کرنا بھی جائز نہیں ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*✍️ الشــيخ مقــبول أحمــد الســلفـي/ - حَـفِــظَـهُ اللَّٰهُ وَرَعَـــاهُ.*
*❪جــــــدة دعـــــوة سنتر- السلامــــة- المملڪــــــة العربيـــــة السعوديــــــة❫*
[https://whatsapp.com/channel/0029Va9mdWs6xCSG2iHfsW2P]
✨
👍
2