Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
February 26, 2025 at 10:46 AM
*سوال: میری بہن سکول میں ٹیچر ہے، سکول کے بعد وہ آفس میں کام کرنے جاتی ہے۔ سکول میں اس کی جس دن بچوں کی چھٹی کے وقت ڈیوٹی ہوتی ہے وہ اُس دن ظہر کی نماز نہیں پڑھ سکتی، آفس میں بھی پہنچتی ہے تو قضا ہوچکی ہوتی ہے۔ مغرب کے وقت گھر آکر ظہر کی نماز قضا پڑھتی ہے۔ کیا سکول سے آفس کے راستے میں چلتی گاڑی میں نماز پڑھ سکتی ہے جبکہ گاڑی میں قبلہ کا بھی پتہ نہیں چلتا؟* جواب:اس میں پہلی بات یہ ہے کہ اگر وہ اسی کلومیٹر یا اس سے زیادہ دوری طے کرکے تعلیم دینے جاتی ہے تو بغیر محرم کے اتنی دور تعلیم دینے کے لئے سفر کرنا جائز نہیں ہے۔ اور اگر سفر اسی کلومیٹر سے کم کا ہے تو بغیر محرم کے سفر کرنا جائز ہے پھر بھی آج کا زمانہ نہایت پر فتن ہے اس لئے احتیاط کرنا بہتر ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اصل میں فرض نماز سواری پر نہیں ادا کرنا ہے کیونکہ اس میں قبلہ کا ہی اصل مسئلہ ہے۔ مذکورہ بالا صورت میں آفس میں پہنچ کر پہلی فرصت میں چھوٹی ہوئی نماز ادا کرلے۔ اگر وہاں نماز ادا نہ کرسکے تو گھر آکر قضا کرلے اور کچھ دیر کے سفر میں سواری پر فرض نماز نہ ادا کرے۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *✍️ الشــيخ مقــبول أحمــد الســلفـي/ - حَـفِــظَـهُ اللَّٰهُ وَرَعَـــاهُ.* *❪جــــــدة دعـــــوة سنتر- السلامــــة- المملڪــــــة العربيـــــة السعوديــــــة❫* [https://whatsapp.com/channel/0029Va9mdWs6xCSG2iHfsW2P]
👍 2

Comments