
Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
February 26, 2025 at 10:50 AM
*سوال: میرے پچھلے رمضان کے سات روزے باقی ہیں۔ میں نے سوچا تھا کہ سردیوں میں یعنی ٹھنڈ کے موسم نومبر و دسمبر میں رکھ لوں گی مگر مجھے حمل ہوگیا، پھر پانچ ماہ میں پیٹ میں بچہ وفات پاگیا جس کے لئے بڑا آپریشن ہوا۔ ابھی طبعت کچھ بہتر ہوئی ہے تو میں روزے نہیں رکھ سکتی کیونکہ اب رمضان میں تھوڑے دن باقی ہیں۔ میں کیا کروں، کیا پچھلے سات روزوں کا فدیہ دے دوں کسی کو یا مجھے قضا کرنا پڑے گا؟*
جواب: فدیہ دینے سے قضا روزے پورے نہیں ہوں گے، ان چھوٹے ہوئے روزوں کے بدلے آپ کو ہرحال میں روزہ ہی رکھنا پڑے گا۔ اگر اس مرتبہ رمضان سے پہلے نہیں رکھ سکے تو رمضان کے بعد جیسے سہولت ہو چھوٹے روزوں کی قضا کریں۔ اور چونکہ آپ کو روزہ رکھنے کی مہلت بھی ملی مگر آپ نے سستی دکھائی ہے اس لئے اللہ تعالی سے تاخیر کے لئے توبہ بھی کریں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*✍️ الشــيخ مقــبول أحمــد الســلفـي/ - حَـفِــظَـهُ اللَّٰهُ وَرَعَـــاهُ.*
*❪جــــــدة دعـــــوة سنتر- السلامــــة- المملڪــــــة العربيـــــة السعوديــــــة❫*
[https://whatsapp.com/channel/0029Va9mdWs6xCSG2iHfsW2P]
✨
👍
2