Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
February 26, 2025 at 10:50 AM
*سوال: ایک عورت کو تین بچے ہیں دو بیٹے اور ایک بیٹی۔ وہ اپنا چھوٹا بیٹا جو کہ ابھی چار مہینے کا ہے کسی کو دینا چاہ رہی ہے کیونکہ اس کے پاس وسائل نہیں ہیں اور میں اس بچے کو گود لینا چاہتی ہوں اور میرے پاس ساڑھے تین سال کی بیٹی ہے۔ میرے شوہر اس کے لئے نہیں مان رہے ہیں جبکہ مجھے اس بچے سے بہت انسیت ہے، مجھے کیا کرنا چاہیے؟* جواب: بچہ گود لینے میں شرعا کوئی حرج نہیں ہے۔ اسلام نے کسی دوسرے کا بچہ لے کر پالنے پوسنے کی اجازت دی ہے اس میں کوئی گناہ نہیں ہے لیکن چونکہ بچے کا خرچ مرد کو اٹھانا پڑے گا۔ آپ تو صرف بچہ گود لیں گے جبکہ اس کی معاشی کفالت اور تعلیم و تربیت اور اس کی دیگر ضروریات پورا کرنا شوہر کے ذمہ ہوگا ایسی صورت میں شوہر کی رضامندی ضروری ہے۔ اپنے معاملہ میں پہلے شوہر کو راضی کریں پھر بچے کو گود لیں، اگر وہ بچہ گود لینے کے لئے رضامند ہو جائیں تو ٹھیک ہے بچہ گود لے لیں اور اگر وہ اس سے انکار کر دیں تو اپنے شوہر کی اطاعت کریں اور بچہ گود نہ لیں۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *✍️ الشــيخ مقــبول أحمــد الســلفـي/ - حَـفِــظَـهُ اللَّٰهُ وَرَعَـــاهُ.* *❪جــــــدة دعـــــوة سنتر- السلامــــة- المملڪــــــة العربيـــــة السعوديــــــة❫* [https://whatsapp.com/channel/0029Va9mdWs6xCSG2iHfsW2P]
👍 1

Comments