Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
February 26, 2025 at 10:51 AM
*سوال: ایک بہن کے والد کا انتقال ہو گیاہے، اس نے پچھلے سال بیماری کے باعث بارہ روزے نہیں رکھے تھے لیکن فدیہ ادا کر دیا تھا۔ کیا اس کی بیٹی والد کا چھوٹا ہوا روزہ رکھ سکتی ہے؟* جواب: اگر آدمی رمضان میں بیمار پڑا اور اسی بیماری میں وفات ہوگئی، چھوٹے ہوئے روزہ رکھنے کی مہلت نہ ملی تو ایسے میت کی طرف سے اس کے چھوٹے ہوئے روزہ کی نہ کوئی قضا ہے اور نہ کوئی فدیہ ہے۔ اور ایسا بیمار جو اپنی بیماری کی وجہ سے کچھ روزہ چھوڑا پھر رمضان کے بعد اسے روزہ رکھنے کی مہلت ملی مگر اس نے نہیں رکھی اور اس کا انتقال ہوگیا تو ایسی صورت میں میت کے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کرنی ہوگی تاہم فدیہ دینے سے بھی فدیہ ادا ہو جائے گا۔ اگر میت کی یہ صورت ہے تو اس کی طرف سے ادا کیا گیا فدیہ کافی ہے، بیٹی کو روزہ قضا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *✍️ الشــيخ مقــبول أحمــد الســلفـي/ - حَـفِــظَـهُ اللَّٰهُ وَرَعَـــاهُ.* *❪جــــــدة دعـــــوة سنتر- السلامــــة- المملڪــــــة العربيـــــة السعوديــــــة❫* [https://whatsapp.com/channel/0029Va9mdWs6xCSG2iHfsW2P]
👍 2

Comments