Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
February 26, 2025 at 10:51 AM
*سوال: بچوں کی عید کے پیسے اور جو رشتہ دار تحفے میں پیسے دے، بچوں کو بتائے بغیر، کیا وہ پیسے انہی کے کپڑوں اور تعلیم وغیرہ پر خرچ کرسکتے ہیں اور چھوٹے معصوم بچوں کے پیسے جمع کئے جائیں یا بچوں پہ ہی خرچ کیا جائے؟* جواب: چھوٹے بچوں کے پیسے پر بچوں کا حق ہے تاہم بچوں کا ذمہ دار اپنی صوابدید سے بچے کی ضروریات اور اس کے مصرف میں خرچ کرسکتا ہے بلکہ بہتر بھی یہی ہے کہ بچوں کے تحفہ والے پیسے ذمہ دار اپنے پاس رکھے اور ضرورت کے بقدر بچے کو دیا کرے یا اس کے کام میں صرف کرے۔ زیادہ پیسوں سے بچے بگڑ جاتے ہیں اور ماں باپ کی اطلاع کے بغیر غیر ضروری چیزیں خرید لیتے ہیں جس سے بسا اوقات نقصان بھی ہوتا ہے۔ بچوں کے تحفے پر ماں باپ کا بھی حق ہے، اگر ضرورت کے وقت اپنے لئے یا گھر کے لئے اسے استعمال کرنا چاہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس میں اتنی بات مد نظر رکھے کہ بچہ ہوش مند اور باشعور ہے تو اس کو مایوس کرکے یا اس کی مرضی کے بغیر جبرا اس کا پیسہ کسی جگہ خرچ نہ کیا جائے بلکہ اس کی خوشی کے ساتھ مناسب جگہ خرچ کیا جائے۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *✍️ الشــيخ مقــبول أحمــد الســلفـي/ - حَـفِــظَـهُ اللَّٰهُ وَرَعَـــاهُ.* *❪جــــــدة دعـــــوة سنتر- السلامــــة- المملڪــــــة العربيـــــة السعوديــــــة❫* [https://whatsapp.com/channel/0029Va9mdWs6xCSG2iHfsW2P]
👍 2

Comments