🌸  اسلام کی دعوت 💞
🌸 اسلام کی دعوت 💞
February 16, 2025 at 03:33 PM
اللہ نے تمہیں ان حالات میں اکیلا نہیں چھوڑا۔ وہ تمہارے ساتھ ہی ہے، بس اس وقت وہ تمہیں آزما رہا ہے۔ آزمائش تو ہم سب کی ہی ہوتی ہے، ہم اسی کے لیے تو دنیا میں بھیجے گئے ہیں۔ اور جو اللہ کے جتنے قریب ہوتا ہے، اُس کی آزمائش اتنی ہی سخت ہوتی ہے۔ لیکن وہ تم پر تمہاری ہمت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گا۔ تم امید نہ چھوڑو، وہ تمہیں نہیں بھولا۔ وہ اس آزمائش کے بعد اجر دیتا ہے، وہ بے قرار دل کو مطمئن کرتا ہے۔ اُس رب کی دی ہوئی تسلی پر یقین رکھو کہ "نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وہ تم سے بیزار ہوا ہے۔" بس تم صبر کرو، کیونکہ وہ آزمائش کے بعد تمہیں ایسی خوشی دے گا جو تم نے کبھی تصور بھی نہ کی ہوگی۔ اللہ تمہارے دلوں کے حال سے بخوبی واقف ہے، اور وہ تمہاری دعاؤں پر جلد ہی "کُن" فرما دے گا۔ ان شاء اللہ ❤️

Comments