
بزم اردو Bazm-e-Urdu
February 6, 2025 at 09:16 AM
پرگتی میدان دہلی کے کتاب میلے میں ہال نمبر 6 میں قادیانیت کا "احمدیہ مسلم کمیونٹی" کے نام سے انسٹال لگا ہوا ہے۔
جہاں حجاب میں چند عورتیں بھی تھیں اور ٹوپی میں چند مرد بھی۔
اسٹال پر ان کی قرآنی تفسیریں اور قرآن کے تراجم بھی موجود تھے، مزرا قادیانی اور اس کے خلفاء اور ان کے مشن کا تعارف بھی۔
اور مرزا قادیانی دجال کی تصویر بھی جو بھی ان کے انسٹال پر آتا اس کو اپنی طرف راغب کرتے اور کہتے جو آپ کے من میں آئے سوال کریں کچھ سادہ لوح مسلمان وہاں آتے اور ان کے مبلغ کی باتیں بھی سنتے ، ہندی اور انگریزی میں ان کا پامفلیٹ بھی لیتے، میں ان کی بات سننے لگا جس میں سراسر گمراہی تھی جب میں نے ٹوکا تو پھر میری ان سے کچھ باتیں ہوئی جو کچھ اس طرح تھیں۔
کیا آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی نہیں مانتے؟
قادیانی نمائندہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ضرور تھے لیکن مرزا قادیانی ظلی نبی ہیں۔
آپ کہتے ہیں کہ مرزا قادیانی ظلی نبی ہے، تو کیا اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ نبی ہی ہے؟ ظلی نبی جیسے ہارون علیہ السلام جو کہ موسی علیہ السلام کے ظلی نبی تھے اس کا مطلب یہ کہ ظلی نبی بھی بعینہ نبی ہی ہوتے تھے، جب نبی کریم ﷺ نے واضح طور پر فرمایا کہ "لا نبي بعدي" تو پھر آپ اس عقیدے کو اسلام کے مطابق کیسے ثابت کریں گے؟
قادیانی نمائندہ: نہیں، نہیں، ہم کہتے ہیں کہ مرزا صاحب ایک ظلّی نبی تھے، یعنی وہ نبی نہیں تھے، بلکہ آپ ﷺ کا عکس تھے۔
لیکن آپ کے بانی نے خود کہا کہ وہ صاحبِ شریعت نبی ہیں اور وحی بھی آتی ہے۔ کیا وحی غیر نبی کے آ سکتی ہے؟ اور اگر وہ نبی تھے تو کیا آپ یہ مانتے ہیں کہ ان کی نبوت محمد ﷺ کے بعد شروع ہوئی؟
قادیانی نمائندہ: جی، مگر یہ نبوت، نبوتِ محمدی کے تابع ہے۔
نبی ﷺ نے فرمایا کہ اور پھر میں نے یہ حدیث پڑھی "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لعلي بن أبي طالب عليه السلام : « أنت منّي بمنزلة هارون من موسى إلّا أنّه لا نبي بعدي »" یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ تو کیا آپ اس حدیث کو رد کر رہے ہیں؟ اگر تابع نبی بھی آ سکتا تھا، تو نبی کریم ﷺ نے کیوں نہیں کہا کہ "میرے بعد کوئی مستقل نبی نہیں، لیکن تابع نبی آ سکتا ہے"؟
(یہاں وہ لوگ مزید الجھ گئے، کیونکہ ان کے پاس کوئی معقول جواب نہیں تھا)
دوسری بات یہ کہ مرزا قادیانی نے اپنی تحریروں میں کئی جگہ ایسی باتیں لکھی ہیں جو تضاد کا شکار ہیں، کبھی کہتے ہیں کہ وہ نبی نہیں، کبھی کہتے ہیں کہ وہ نبی ہیں، کبھی کہتے ہیں کہ وہ عیسیٰ ہیں، کبھی مہدی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ کیا آپ یہ مانتے ہیں کہ ایک سچا نبی کبھی جھوٹ بول سکتا ہے یا اپنے دعوے بدل سکتا ہے؟
(یہاں وہ لوگ یا تو بات کو گھمانے کی کوششیں کی اور پھر خاموش ہوگئے)
اس کا مطلب صاف ہے کہ آپ کی جماعت کا نظریہ واضح نہیں ہے، بلکہ خود ساختہ ہے۔ میں نے آپ کی دلیلوں کو سنا اور انہیں قرآن و حدیث کے مطابق جانچا، لیکن آپ کی کوئی بھی دلیل اسلامی اصولوں پر پوری نہیں اترتی۔ مرزا قادیانی ایک جھوٹا مدعی نبوت تھا، اور اس کا کذب ہر طرح سے ثابت ہے۔
پھر وہ اپنے ایک سینئر کو لیکر آیا وہ بھی میرے سامنے خاموش ہوگیا، پھر میں نے ان سے کہا کہ صاف صاف بتاؤ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی تھے یا نہیں اس نے کہا ہاں تھے، لیکن مرزا قادیانی ظلی نبی تھے، وہ لوگ مرزا قادیانی دجال کو کس نوعیت کا نبی مانتے ہیں اس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، اور جواب ہوتا بھی کیسے میں نے ان سب کے سامنے مرزا قادیانی کو جھوٹا اور دجال کہا اور بآواز بلند کہا اور وہ کچھ نہیں اکھاڑ پائے۔
ایک شخص جو نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرتا تھا، اس کے ماننے والوں کے سامنے بآواز بلند جھوٹا اور دجال کہنے کے بعد مجھے تو بہت سکون ملا۔۔۔
اللہ اس فتنہ سے ملت کو محفوظ فرمائے
زین ہاشمی ندوی

❤️
👍
2