بزم اردو Bazm-e-Urdu WhatsApp Channel

بزم اردو Bazm-e-Urdu

181 subscribers

About بزم اردو Bazm-e-Urdu

*(١)* اس چینل میں اردو قارئین کے لیے مختلف موضوعات پر مضامین، سبق آموز واقعات، اقوال زریں اور مقررین و خطباء کے لیے تقاریر و خطبات شائع کی جاتی ہیں۔ اور دیگر دینی معلومات جیسے درس قرآن، درس حدیث تحریری اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔ *(٢)* ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ہمارے بزرگوں نے ایک بڑا علمی ذخیرہ کتابوں کی شکل میں چھوڑا ہے، انہیں آنلائن کرکے قارئین کو مزید فائدہ پہنچانا ہے۔ اس کے لیے آپ بھی اپنی من پسند کتاب سے مضامین نقل کرکے دے سکتے ہیں۔ یا اپنے خود کے مضامین بھی دے سکتے ہیں۔ *گزارش:* آپ خود بھی شامل ہوں اور اپنے دوستوں کو بھی شامل کریں۔ *رابطہ* [email protected] *ویب سائٹ* jidariaat.com

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

بزم اردو Bazm-e-Urdu
بزم اردو Bazm-e-Urdu
2/6/2025, 9:16:28 AM

پرگتی میدان دہلی کے کتاب میلے میں ہال نمبر 6 میں قادیانیت کا "احمدیہ مسلم کمیونٹی" کے نام سے انسٹال لگا ہوا ہے۔ جہاں حجاب میں چند عورتیں بھی تھیں اور ٹوپی میں چند مرد بھی۔ اسٹال پر ان کی قرآنی تفسیریں اور قرآن کے تراجم بھی موجود تھے، مزرا قادیانی اور اس کے خلفاء اور ان کے مشن کا تعارف بھی۔ اور مرزا قادیانی دجال کی تصویر بھی جو بھی ان کے انسٹال پر آتا اس کو اپنی طرف راغب کرتے اور کہتے جو آپ کے من میں آئے سوال کریں کچھ سادہ لوح مسلمان وہاں آتے اور ان کے مبلغ کی باتیں بھی سنتے ، ہندی اور انگریزی میں ان کا پامفلیٹ بھی لیتے، میں ان کی بات سننے لگا جس میں سراسر گمراہی تھی جب میں نے ٹوکا تو پھر میری ان سے کچھ باتیں ہوئی جو کچھ اس طرح تھیں۔ کیا آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی نہیں مانتے؟ قادیانی نمائندہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ضرور تھے لیکن مرزا قادیانی ظلی نبی ہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ مرزا قادیانی ظلی نبی ہے، تو کیا اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ نبی ہی ہے؟ ظلی نبی جیسے ہارون علیہ السلام جو کہ موسی علیہ السلام کے ظلی نبی تھے اس کا مطلب یہ کہ ظلی نبی بھی بعینہ نبی ہی ہوتے تھے، جب نبی کریم ﷺ نے واضح طور پر فرمایا کہ "لا نبي بعدي" تو پھر آپ اس عقیدے کو اسلام کے مطابق کیسے ثابت کریں گے؟ قادیانی نمائندہ: نہیں، نہیں، ہم کہتے ہیں کہ مرزا صاحب ایک ظلّی نبی تھے، یعنی وہ نبی نہیں تھے، بلکہ آپ ﷺ کا عکس تھے۔ لیکن آپ کے بانی نے خود کہا کہ وہ صاحبِ شریعت نبی ہیں اور وحی بھی آتی ہے۔ کیا وحی غیر نبی کے آ سکتی ہے؟ اور اگر وہ نبی تھے تو کیا آپ یہ مانتے ہیں کہ ان کی نبوت محمد ﷺ کے بعد شروع ہوئی؟ قادیانی نمائندہ: جی، مگر یہ نبوت، نبوتِ محمدی کے تابع ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا کہ اور پھر میں نے یہ حدیث پڑھی "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لعلي بن أبي طالب عليه السلام : « أنت منّي بمنزلة هارون من موسى إلّا أنّه لا نبي بعدي »" یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ تو کیا آپ اس حدیث کو رد کر رہے ہیں؟ اگر تابع نبی بھی آ سکتا تھا، تو نبی کریم ﷺ نے کیوں نہیں کہا کہ "میرے بعد کوئی مستقل نبی نہیں، لیکن تابع نبی آ سکتا ہے"؟ (یہاں وہ لوگ مزید الجھ گئے، کیونکہ ان کے پاس کوئی معقول جواب نہیں تھا) دوسری بات یہ کہ مرزا قادیانی نے اپنی تحریروں میں کئی جگہ ایسی باتیں لکھی ہیں جو تضاد کا شکار ہیں، کبھی کہتے ہیں کہ وہ نبی نہیں، کبھی کہتے ہیں کہ وہ نبی ہیں، کبھی کہتے ہیں کہ وہ عیسیٰ ہیں، کبھی مہدی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ کیا آپ یہ مانتے ہیں کہ ایک سچا نبی کبھی جھوٹ بول سکتا ہے یا اپنے دعوے بدل سکتا ہے؟ (یہاں وہ لوگ یا تو بات کو گھمانے کی کوششیں کی اور پھر خاموش ہوگئے) اس کا مطلب صاف ہے کہ آپ کی جماعت کا نظریہ واضح نہیں ہے، بلکہ خود ساختہ ہے۔ میں نے آپ کی دلیلوں کو سنا اور انہیں قرآن و حدیث کے مطابق جانچا، لیکن آپ کی کوئی بھی دلیل اسلامی اصولوں پر پوری نہیں اترتی۔ مرزا قادیانی ایک جھوٹا مدعی نبوت تھا، اور اس کا کذب ہر طرح سے ثابت ہے۔ پھر وہ اپنے ایک سینئر کو لیکر آیا وہ بھی میرے سامنے خاموش ہوگیا، پھر میں نے ان سے کہا کہ صاف صاف بتاؤ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی تھے یا نہیں اس نے کہا ہاں تھے، لیکن مرزا قادیانی ظلی نبی تھے، وہ لوگ مرزا قادیانی دجال کو کس نوعیت کا نبی مانتے ہیں اس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، اور جواب ہوتا بھی کیسے میں نے ان سب کے سامنے مرزا قادیانی کو جھوٹا اور دجال کہا اور بآواز بلند کہا اور وہ کچھ نہیں اکھاڑ پائے۔ ایک شخص جو نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرتا تھا، اس کے ماننے والوں کے سامنے بآواز بلند جھوٹا اور دجال کہنے کے بعد مجھے تو بہت سکون ملا۔۔۔ اللہ اس فتنہ سے ملت کو محفوظ فرمائے زین ہاشمی ندوی

Post image
❤️ 👍 2
Image
بزم اردو Bazm-e-Urdu
بزم اردو Bazm-e-Urdu
2/6/2025, 6:18:20 PM

*📚✍️تھوڑا سا وقت نکال کر تحریر لازمی پڑھیں* *🔎 بات لکھو تو سچ __!!* 🙍‍♂ ہیلو، یار بات کیوں نہیں کرتی ؟ 🙍‍♀ کیوں کروں میں آپ سے بات ؟ 🙍‍♂ کیونکہ میرا دل کررہا تم سے بات کرنے کو، 🙍‍♀ وہ میرا مسئلہ نہیں، آپ اپنے دل کو خود سمجھائیں۔ 🙍‍♂ تم بات کر لو تو تمہارا کیا جائے گا؟ 🙍‍♀ مگر میں بات نہیں کرنا چاہتی😡 🙍‍♂ تم مُجھے پسند ہو یار پلیز بات کرو ، 🙍‍♀ پسند ہوں تو کیا شادی کرسکتے ہو ؟؟ 🙍‍♂ نہیں یار شادی نہیں کرسکتا کیونکہ میری منگنی ہوچکی ہے، 🙍‍♀ تو جس سے منگنی ہوئی ہے اس سے بات کرو ، 🙍‍♂ نہیں کرسکتا وہ موبائل استعمال نہیں کر سکتی ہمارے خاندان میں لڑکیاں موبائل نہیں چلاتی ، 🙍‍♀ تو اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ دوسری لڑکیوں کو وقت گزارنے کا ذریعہ بنا لو ؟؟ 🙍‍♂ نہیں یار ایسا کب کہا میں نے، بس دوستی ہی تو کرنی ہے ، 🙍‍♀ کس قسم کی دوستی ؟ 🙍‍♂ بس تم اور میں باتیں کریں گے ایک دوسرے سے ہر بات شئیر کریں گے، 🙍‍♀ تو یہ تو ٹائم پاس ہوا ناں اور مُجھے ٹائم پاس کا شوق نہیں ۔ 🙍‍♂ پورا دن آن لائن رہتی ہو ہزاروں فرینڈ ہیں، کیا ہوجائے گا اگر مجھ سے دوستی کر لوگی تو ؟ 🙍‍♀ وہ میرا ذاتی مسئلہ ہے آپ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ، 🙍‍♂ مُجھے بھی کوئی شوق نہیں تم جیسی لڑکیوں کے ساتھ بات کرنے کا۔۔ دوستی کرنے کا کہا ہے بس ، 🙍‍♀ بھائی آپ کے گھر میں بہن ہے ؟ 🙍‍♂ ہاں تین بہنیں ہیں اور یہ بھائی کس کو بول رہی تم ؟؟ میں تمہارا بھائی وائی نہیں ہوں ، 🙍‍♀ بھائی کیا آپ کو اپنی بہنوں کیلئے بھی بوائے فرینڈ چاہئے؟؟ 🙍‍♂ زبان سنبھال کر بات کرو ورنہ زبان کھینچ لوں گا اگر میری بہنوں کے بارے میں ایسی کوئی بات کی تو، 🙍‍♀ کیوں بھئی بہنیں صرف تمہاری ہیں ؟ دوسروں کی بہن بیٹیاں تمہارے لیے کھلونا ہیں کیا ؟؟(مزید ایسی پوسٹیں پڑھنے کیلیے ھمارا گروپ جوائن کریں 🙍‍♂ میری بہنیں ایسی نہیں ہیں آئی بات سمجھ۔۔اب دفع ہوجاؤ آئندہ فون مت کرنا ، 🙍‍♀ بھائی صاحب، بہنیں ایسی کسی کی بھی نہیں ہوتی، اور غیرت مند بھائی کسی دوسرے کی بہن کو ٹائم پاس کا ذریعہ نہیں بناتے، اگر دوسروں کی بہن بیٹیوں پر بری نظر ڈال سکتے ہو تو خود بھی برداشت کرنے کی ہمت رکھو تم مردوں کی غیرت تبھی جاگتی ہے جب کوئی تمہاری بہن کی بات کرے اب تم بھی دفع ہوجاؤ اور آئندہ کسی اور کی بہن بیٹی کے بارے میں غلط سوچنے سے پہلے یہ یاد رکھنا کہ تمہاری بھی تین بہنیں ہیں ۔۔! *🙏📚بہنو...!* چلتے، چلتے ہمیشہ کی طرح وہ ہی ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کہ اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ، کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سی زحمت فرما کر اپنے دوستوں اور عزیزوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہوگا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریر اور لوگوں کے لیئے سبق آموز ثابت ہو ۔

👍 1
بزم اردو Bazm-e-Urdu
بزم اردو Bazm-e-Urdu
2/4/2025, 8:25:00 AM

"بند کرو یہ مظلومیت کے رونے، تم پاکستانی عورتیں عیاشی کرتی ہو" یہ تھا وہ لاؤڈ اینڈ کلیئر جملہ جس کے بعد محفل میں پن ڈراپ سائلینس چھا گیا۔ یہ فقرہ میری ایک فیمیل کزن کا تھا جو کینیڈا میں پیدا ہوئی۔ وہیں پلی بڑھی۔ وہیں شادی ہوئی اور آج دو بچوں کی ماں ہے اور پچھلے دنوں ایک شادی اٹینڈ کرنے پاکستان آئی ہوئی تھی۔ تم لوگوں کو پتہ ہے؟ میں صبح چھ بجے اُٹھتی ہوں۔ پہلے بچوں کو پھر خود تیار ہوتی ہوں۔ ناشتہ بناتی ہوں۔ سب صبح مل کے ناشتہ کرتے ہیں۔ بڑے بیٹے کو سکول بس لینے آتی ہے اور چھوٹی بچی ابھی دو سال کی ہے تو میں اُسے کام پہ جاتے ہوئے ڈےکیئر سینٹر چھوڑ کر جاتی ہوں کیونکہ وہ میرے دفتر کے راستے میں پڑتا ہے۔ پھر نو سے پانچ بجے تک جاب کرتی ہوں اور واپسی پہ چھوٹی بچی کو ڈےکیئر سے لے کر آتی ہوں۔ میرا شوہر بھی اسی طرح نو سے پانچ جاب کرتا ہے۔بڑے بیٹے کو سکول بس گھر چھوڑ دیتی ہے۔پھر گھر آ کر صفائی ستھرائی اور کھانا بنانے میں لگ جاتی ہوں۔ اس دوران میرا شوہر بیٹے کو ہوم ورک کرواتا ہے اور پھر روزانہ کا بازار سے دودھ دہی سودا سلف وغیرہ لے کر آتا ہے۔رات کا کھانا اکٹھا کھانے کے بعد ہم لوگوں کا دس بجے تک سونا لازمی ہے کیونکہ پھر صبح چھ بجے سب نے اُٹھنا ہوتا ہے۔ اکثر چھوٹی بچی رات کو سونے نہیں دیتی تو کبھی میں اور کبھی میرا شوہر رات کو اُس کو بہلا رہے ہوتے ہیں۔ جس سے ہم دونوں کی اکثر نیند بھی پوری نہیں ہو پاتی۔ویک اینڈ تو اکثر ہمارا صفائیاں کرتے اور واشنگ مشین کے ساتھ گزرتا ہے۔ "کام والی ماسی" کی عیاشی ہمارے سمیت بہت سارے لوگ افورڈ نہیں کر سکتے۔ دوسری طرف تم میں سے کتنی پاکستانی عورتیں جاب کرتی ہیں؟ ویسے اس وقت یہاں بیٹھی تم میں سے کوئی بھی جاب نہیں کر رہی؟ زیادہ تر نے گھر کے کام کاج کے لیے لڑکی رکھی ہوئی ہے اور جنہوں نے نہیں رکھی ہوئی اُن کے گھروں میں روزانہ کام کرنے والی ماسیاں آتی ہیں۔ یہ ماسیاں روز برتن دھوتی اور صفائی کرتی ہیں اور ہر دوسرے دن کپڑے بھی دھو جاتی ہیں۔ تم لوگ زیادہ سے زیادہ تھوڑی بہت ھانڈی روٹی کر لیتی ہو؟ جاب اور گھر کے کام کاج(کوئی خاص) تم لوگ نہیں کرتیں؟شوہروں کی کمائی اڑاتی ہو۔ بچوں کی ٹیوشن کے لیے ٹیوٹر اور قاری صاحب رکھے ہوئے ہیں۔ ہر وقت ڈرامے،یو ٹیوب اور فیس بُک وغیرہ پہ تم لوگ موجود ہوتی ہو اور رونے رو رہی ہوتی ہو کہ پاکستانی عورت بہت مظلوم ہے . https://whatsapp.com/channel/0029VavgAITDp2QC9ZbMHp2Z

Post image
Image
بزم اردو Bazm-e-Urdu
بزم اردو Bazm-e-Urdu
2/6/2025, 8:34:40 AM

💌 کچھ ایسے ٹیپس جن کے ذریعے آپ اپنے شوہر کا دل جیت سکتی ہیں ۔۔۔! شادی کے بعد آپ کو محسوس ہوسکتا ہے کہ آپ کے شوہر کی محبت اور آپ کے ساتھ دلچسپی کم ہو گئی ہے اور مسائل اور پریشانیاں بڑھنے لگی ہیں۔ بعض اوقات یہ مسائل اتنے بڑھ جاتے ہیں کہ آپ کو لگتا ہے کہ تمام جذبات ختم ہو گئے ہیں اور رومانوی الفاظ کا کوئی مطلب باقی نہیں رہا۔ ان حالات میں آپ کا دل ٹوٹ سکتا ہے اور آپ کو مسلسل تنہائی اور محبت کی کمی کا احساس ہو سکتا ہے، چاہے وہ آپ کے پاس ہی کیوں نہ ہوں۔ ☜ اس لیے ہم آپ کو کچھ طریقے بتاتے ہیں جن کے ذریعے آپ دوبارہ اپنے شوہر کا دل جیت سکتی ہیں۔ 1۔ سچائی سے پیش آئیں: مرد اس عورت کو پسند نہیں کرتا جو اس سے کچھ چھپاتی ہو یا اسے بیوقوف بناتی ہو، چاہے وہ باتیں معمولی اور غیر اہم ہی کیوں نہ ہوں۔ مثلاً، اگر آپ نے بچوں کی وجہ سے کوئی گھریلو کام مکمل نہیں کیا اور اسے یہ بتاتی ہیں، لیکن وہ حقیقتاً آپ کی دوست سے فون پر بات کرنے کی وجہ سے تھا، تو اسے سچ بتائیں۔ کیونکہ اگر اسے آپ کے جھوٹ کا علم ہو جائے تو اس کا غصہ اور زیادہ ہو جائے گا۔ 2۔ ذہانت کا استعمال: مرد اس عورت کو پسند کرتا ہے جو اس کی پسند اور ناپسند کو جانتی ہو اور اس کے مطابق کام کرتی ہو۔ آپ کے ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اس کے دل تک پہنچنے کا طریقہ اسے پسند آئے گا اور وہ آپ کی ہر بات مانے گا۔ 3۔ تعریفیں کرنا نہ بھولیں: ہمیشہ تعریف کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ اس کا دل جیت سکیں، جیسے اس کی خوش پوشاکی، اس کا انداز، اس کی سوچ وغیرہ کی تعریف کریں۔ یہ تعریفیں ہر وقت کریں اور کسی خاص لمحے کا انتظار نہ کریں۔ 4۔ مزاح کا حس رکھیں: آپ اپنے شوہر کا دھیان اور محبت حاصل کر سکتی ہیں جب آپ ہنسنے ہنسانے والی ہوں۔ مرد عام طور پر اس عورت کو پسند نہیں کرتا جو اداس رہتی ہو، کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ اس کی بیوی اس کے مسائل اور ذہنی دباؤ کو کم کرے نہ کہ اس کے دکھ اور پریشانیوں میں اضافہ کرے۔ 5۔ اپنی خوبیوں کو جانیں: اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے اپنے شوہر کی محبت کھو دی ہے تو یہ نہ سوچیں کہ آپ بری عورت ہیں جو محبت اور خوبصورت جذبات کی حقدار نہیں۔ بلکہ اپنی خوبیوں کو جانیں اور انہیں نمایاں کریں تاکہ آپ کا شوہر انہیں دیکھے۔ 6۔ جھگڑوں میں حکمت عملی اپنائیں: جب آپ کا اپنے شوہر سے اختلاف ہو تو اس سے سکون سے بات کریں اور عقلمندی سے کام لیں۔ اپنے خاندان کے مفادات کو ترجیح نہ دیں یا اس بات کی فکر نہ کریں کہ لوگ کیا کہیں گے۔ بلکہ آپ کے لیے سب سے اہم بات یہ ہونی چاہیے کہ آپ اپنے شوہر کو خوش رکھیں اور اپنے مسائل کو کسی سے بھی، یہاں تک کہ اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے بھی، شیئر نہ کریں۔ کیونکہ عموماً آپ کا خاندان آپ کے ساتھ ہمدردی کرے گا اور شوہر کے حق پر آ جائے گا۔ وقت گزرنے کے ساتھ آپ مسئلہ بھول سکتی ہیں، لیکن آپ کا خاندان اسے نہیں بھولے گا۔ Join group https://chat.whatsapp.com/EJbJ93sOg3D1HWtrEXRPbF

Post image
Image
بزم اردو Bazm-e-Urdu
بزم اردو Bazm-e-Urdu
2/5/2025, 8:38:11 AM

*شادی کا مقصد* شادی کا مقصد سکون، محبت، اور رحمت حاصل کرنا ہے. اگر یہ تینوں چیزیں میسر نہ ہوں، تو عورت چاہے محل میں بھی رہے، وہ خوش نہیں رہ سکتی۔ بدقسمتی سے کچھ مرد جب ان کی بیویاں شکایت کرتی ہیں، تو کہتے ہیں: "تمہیں کھانا پینا مل رہا ہے، اور تم اچھے طریقے سے رہ رہی ہو، میں اور کیا کروں؟" یاد رکھیں، کھانا اور رہائش عورت کا بنیادی حق ہے، یہ کوئی احسان نہیں جسے بار بار جتلایا جائے۔ بیوی آپ کے ساتھ صرف روٹی کے لیے نہیں رہتی! *قربانی اور ذمہ داری:* بیوی آپ کی خاطر اپنا ملک، اپنا خاندان، اور اپنا کام چھوڑ سکتی ہے۔ وہ آپ کے ساتھ دور دراز جگہوں پر جا کر اجنبی بن سکتی ہے، لیکن صرف اس لیے کہ آپ اس کا سہارا بنیں گے۔ *شوہر کا کردار:* آپ کو چاہیے کہ آپ اس کے لیے گھر والے، سہارا، اور محبوب بنیں۔ جب وہ اپنے خاندان کو چھوڑ کر آتی ہے، تو اس کے دل میں یہ امید ہوتی ہے کہ آپ اس کی ہر ضرورت اور حفاظت کا ذریعہ بنیں گے۔ *عورت کی ضرورت:* عورت کو محبت، توجہ، احترام، اور حوصلہ افزائی چاہیے۔ اس سے بات کریں، اس کی رائے کو اہمیت دیں، اور اس کی شخصیت کو کبھی کمتر نہ سمجھیں۔ *طلاق کی حقیقت:* عورت کبھی بھی طلاق کا مطالبہ نہیں کرتی جب تک کہ اسے محسوس نہ ہو کہ اس کا شوہر، جسے اس نے دنیا کے سامنے چنا، اس کے حقوق اور عزت کا خیال نہیں رکھ رہا۔ *سبق:* شیخ الشعراوی سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو شادی کے وقت کیا نصیحت کی؟ انہوں نے کہا: "بیٹا، یہ عورت اپنے والدین، بھائی، اور بہن کو چھوڑ کر صرف تمہارے لیے آئی ہے، تو تم اس کے لیے سب کچھ بنو۔" شوہر ایسا بنے جو بیوی کے لیے سہارا ہو، بوجھ نہ ہو۔

Post image
Image
بزم اردو Bazm-e-Urdu
بزم اردو Bazm-e-Urdu
2/3/2025, 5:26:28 AM

*💝 " شریکِ حیات " ___!!* چند راتیں پہلے کی بات ہے، میں نے اپنے بستر پر ، نیند آ جانے سے پہلے، اپنے پہلو میں سوئی، اپنی بیوی کے چہرے کو غور سے دیکھا، اس کی پیاری سی اور نرم و نازک شکل پر کافی دیر غور کرتا رہا، پھر میں نے اپنے آپ سے کہا: کیا مسکین ہوتی ہے یہ عورت بھی، برسوں اپنے باپ کی شفقت کے سائے تلے اپنے گھر والوں کے ساتھ پلتی بڑھتی ہے، اور اب کہاں ایک ناواقف شخص کے پہلو میں آ کر سوئی پڑی ہے، اور اس ناواقف شخص کیلئے اس نے اپنے گھر بار ماں باپ چھوڑا، والدین کا لاڈ و پیار اور ناز نخرا چھوڑا، اپنے گھر کی راحت اور آرام کو چھوڑا، اور ایسے شخص کے پاس آئی پڑی ہے جو بس اسے اچھے کی تلقین اور برائی سے روکتا ہے، اس شخص کی دل و جان سے خدمت کرتی ہے، اس کا دل بہلاتی ہے، اس کو راحت اور سکون دیتی ہے، تاکہ بس اس کا رب اس سے راضی ہوجائے، اور بس اس لئے کہ یہ اس کیلئے اس کے دین کا حکم ہے۔ کہتے ہیں، پھر میں نے اپنے آپ سے سوال کیا: کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ ،، جو بیدردی اور بے رحمی سے اپنی بیویوں کو مارتے پیٹتے ہیں۔ بلکہ کچھ تو دھکے دیکر اپنے گھر سے بھی باہر نکال کرتے ہیں،، انہیں واپس اپنے ماں باپ کے اس گھر لا ڈالتے ہیں جو وہ اسکی خاطر چھوڑ کر آئی تھی۔ کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ،، جو بیویوں کو گھر میں ڈال کر دوستوں کے ساتھ نکل کھڑے ہوتے ہیں، ہوٹلوں میں جا کر وہ کچھ کھاتے پیتے ہیں جس کا ان کے گھر میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ،، جن کے باہر اٹھنے بیٹھنے کا دورانیہ ان کے اپنے بیوی بچوں کے پاس اٹھنے بیٹھنے کے دورانیے سے زیادہ ہوتا ہے۔ کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ؛ جو اپنے گھر کو اپنی بیوی کیلئے جیل بنا کر رکھ دیتے ہیں، نا انہیں کبھی باہر اندر لیجاتے ہیں، اور نا ہی کبھی ان کے پاس بیٹھ کر ان سے دل کا حال سنتے سناتے ہیں۔ کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ،، جو اپنی بیوی کو ایسی حالت میں سلا دیتے ہیں کہ اس کے دل میں کسی چیز کی خلش اور چھبن تھی، اس کی آنکھوں میں آنسو تھے اور اس کا گلا کسی قہر سے دبا جا رہا تھا۔ کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ،، جو اپنی راحت اور اپنی بہتر زندگی کیلئے گھر چھوڑ کر باہر نکل کھڑے ہوتے ہیں، پیچھے مڑ کر اپنی بیوی اور بچوں کی خبر بھی نہیں لیتے کہ ان پر ان کے باہر رہنے کے عرصہ میں کیا گزرتی ہوگی۔ کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ،، جو ایسی ذمہ داری سے بھاگ جاتے ہیں جس کے بارے میں ان سے روز محشر پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اپنی ماں اور اپنی بیوی دونوں کو بے پناہ عزت دو ،، اسلئے کہ ایک تمہیں دنیا میں لائی ،، اور دوسری ساری دنیا چھوڑ کر تمہارے پاس آئی۔۔۔!

Post image
😢 1
Image
بزم اردو Bazm-e-Urdu
بزم اردو Bazm-e-Urdu
2/2/2025, 1:06:27 PM

🌼 *بچوں کو بڑوں پر فوقیت مت دیں* سب پر سلامتی ھو۔۔۔ھمارے گھر میں الحمدللہ 7 بچے ھیں۔۔3 میرے ۔۔4 دیور کے۔۔۔۔اور بالکل ایج فیلوز ھیں۔۔۔۔دیکھنے والے حیران ھوتے ھیں۔۔۔کہ ھمارے گھر میں کبھی بچوں کو لے کر بحث،لڑائی یا بدمزگی نہیں ھوئی۔۔۔۔یہ کیسے ممکن ھے۔۔۔۔کچھ اصول ھیں۔۔جو ھم اپنائے ھوئے ھیں۔۔۔ *بچوں کو بڑوں پر کبھی فوقیت مت دیں* ۔۔۔۔ اگر آپ ایسی ماں ھیں۔۔۔کہ جسکے بچے کو آپکے علاوہ کوئی دوسرا ڈانٹ دے۔۔یا کسی بات پر سرزنش کر دے۔۔۔تو آپکا موڈ خراب ھو جاتا ھے۔۔۔آپکو اچھا نہیں لگتا۔۔۔اپ سے برداشت نہیں ھوتا۔۔۔کبھی آپ خاموش ھو کر محض موڈ خراب کرتی ھیں۔۔۔ *اور کبھی۔۔اپنے بچے کی* *صفائی دیتے ھوئے اسے بے قصور ثابت کرتی ھیں۔۔۔تو یہ رویہ الارمنگ ھے۔۔۔* آپ مستقبل میں خود کو ایک نافرمان اولاد کیلیے تیار رکھیں۔۔۔ *۔جی ھاں۔۔۔آج جس بچے کےسامنے آپ دوسروں کو جھوٹا کر رھی ھیں۔۔۔وہ کل کو آپکو جھوٹا کرے گا* ۔۔۔ اپکے منہ کو آئے گا۔۔۔اپ سے بحث کرے گا۔۔۔آپکی سرزنش کو برداشت نہیں کرے گا۔۔۔ *کیونکہ برداشت کرنا تو آپ نے سکھایا ھی نہیں نا۔۔۔۔آپ نے تو اپنے* *رویے سے یہ سکھایا۔۔کہ کوئی ھمیں کہہ کے جائے تو جائے* *کہاں* ۔۔۔ *تو جو دوسروں کیساتھ کرنا سکھائیں گی۔۔۔وہ آپکے ساتھ بھی وھی کرے گا۔۔۔میرے مشاھدے کی بات ھے یہ۔۔۔۔* *اور دوسرا نقصان* ۔۔۔ آپ ایک سے دو بار موڈ خراب کریں گی۔۔۔تو دوسرے رشتے آپکے بچے کو کچھ بھی کہنا چھوڑ دیں گے۔۔۔پیچھے ھٹ جائیں گے۔۔۔تو کیا ھوگا۔۔اپ اکیلی بہترین تربیت کرلیں گی اپنے بچے گی۔۔۔ *آپ ھمیشہ 24 گھنٹے اپنے بچے کیساتھ ھونگی۔۔۔کہیں پر بھی ۔۔کوئی* *آپکے بچے کو کچھ غلط کرتا دیکھے گا۔۔۔تو نہیں ٹوکے گا* ۔۔۔ *بتائیے ۔۔یہ بچے کے فائدے کی بات ھے ۔۔؟..نہیں۔۔۔* *تو جو یہ موڈ آپ اپنی بہن ،بھابھی،نند یا دیورانی کیساتھ خراب کرتی ھیں نا۔۔۔کہ میرے بچے کو کوئی کچھ نہ* *کہے* ۔۔۔ *اسکی اصلاح* کریں۔۔۔تبھی بچے کی اصلاح ھو گی۔۔۔ *بچہ آپکو شکایت کرے۔۔تو اسے سمجھائیں۔۔۔کہ بیٹا غلطی* *پر ڈانٹ تو پڑے گی* *۔۔۔اور یہ کہ وہ بڑی ھیں* *۔۔آپکو کہہ سکتی ھیں* ۔۔ بجائے بڑوں کو جھوٹا کرنے کے۔۔۔بچے کو سمجھائیں۔۔۔۔اگر کبھی بڑے نا انصافی کر جائیں *۔۔۔تب بھی بچے کو بدتمیزی کی اجازت نہ دیں۔۔اگنور کرنا سکھائیں۔۔۔* وضاحت کرنا بھی چاھتی ھیں۔۔۔تو بچے کے سامنے بڑے کو انسلٹ مت کریں ۔۔بعد میں۔۔آرام سے کلئیر کردیں بات۔۔۔ کئی ماؤں کا یہ رویہ دیکھا ھے۔۔۔بڑے بچے کو فورس کرتی ھیں۔۔کہ چھوٹے کی بات مانو۔۔آپ ضد چھوڑ دو۔۔(یعنی پس پردہ چھوٹے کی ضد پوری کر رھی ھوتی ھیں۔۔۔) وہ یہاں بیٹھنے کی ضد کر رھا۔۔بڑے سے کہتی ھیں۔۔آپ آٹھ جاؤ ۔۔جگہ چھوڑ دو۔۔۔اگر بڑا بچہ چھوٹے کا کھلونا لینا چاہ رھا ھے۔۔تو یہ کہنا۔۔کہ اسکی چیز ھے۔۔اس سے پوچھو ۔۔یعنی۔۔بچہ آپکے کہنے میں ھے ھی نہیں۔۔۔ *2 یا 3 سال کے بچے کو اتنی مرضی اور ضد کرنا سکھائیں گی۔۔۔تو فیوچر میں* *آپ ھی بھگتیں گی* ۔۔ بڑی کمزور ھوتی ھیں ایسی مائیں۔۔جو بے بسی سے کہتی ھیں۔۔کیا کروں۔۔یہ نہیں مانتا۔۔۔ *کیا سکھا رھی ھیں آپ بچے کو۔۔نا فرمانی۔۔بڑوں کی بات نہ* *ماننا۔۔اپنی کرنا* ۔۔۔۔یہاں سے بچہ خراب ھونا شروع ھوتا ھےمیں نے دیکھا ھے کئی ماؤں کو۔۔۔ *دادی کچھ کہہ رھی ھیں۔۔بچہ نہیں سن رھا۔۔ماں بچے کو نہیں کہے گی۔۔۔کہ سنو۔۔یہاں سے ھم بچے کوبڑوں کو ڈی ویلیو* *کرنا سکھاتے* *ھیں* ۔۔۔ *لیکن آخر میں خود بھی اسی گڑھے میں جا گریں* *گے* ۔۔۔۔ میں نے تحریر کے شروع میں بات کی۔۔کہ *بچوں کو بڑوں پر فوقیت مت دیں* *۔۔۔بچوں کو سکھائیں۔۔بڑوں کی بات آپ نے* *ماننی ھے۔۔۔نہ کے بڑوں نے آپکے اشاروں پر چلنا ھے* اسکے کیا فائدے ھونگے۔۔ 💥 *بچہ باادب بنے گا۔۔* 💥 *بچے میں برداشت پیدا ھوگی* 💥 *بچہ اپنی غلطی ماننا سیکھے گا* 💥 *نصیحت سننا سیکھے گا* 💥 *آگے زندگی میں ھر قسم کے لوگوں کیساتھ تحمل اوربردباری سے ڈیل کرنا سیکھے گا* 💥 *بڑوں کی بات کو ویلیو دے گا* *۔۔تو آٹومیٹکلی آپکی بات کو بھی ویلیو کرے گا۔۔۔* ھمارے گھر میں سبھی بچے بہت لاڈلے ھیں۔۔۔ *لیکن انکو پتا ھے۔۔۔کہ بڑوں کی بات ماننی ھے۔۔۔* اسی طرح ھر بچہ اپنی جگہ پر اسپیشل ھے۔۔کوئی ایک دوسرے سے زیادہ اھم اور لاڈلا نہیں۔۔۔کبھی ایک کو رلا کے دوسرے کو راضی نہیں کیا۔۔۔ *بیلنس رکھیں۔۔۔تاکہ بچے بھی* *متوازن شخصیت کے مالک بنیں* ۔۔۔ سب کیلیے خیر ھو تحریر،، حجاب الحریم انتخاب،، عابد چودھری ➖♻️➖ *▪️گروپ میں ایڈ کا آپشن کھلا ہے آپ اپنے پیاروں اور احباب کو گروپ میں خود بھی ایڈ کر سکتے ہیں* ➖♻️➖ *ہمارے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے ابھی ہی میسج کریں ۔ 8429224928 پر* https://chat.whatsapp.com/EakUXotAd7sCWmUpwWlZHK

بزم اردو Bazm-e-Urdu
بزم اردو Bazm-e-Urdu
2/2/2025, 1:02:24 PM

😂 *علم المنطق اور جلیبی* 🤣 ایک مولوی صاحب نے مٹھائی کی دکان پہ جاکر ایک کلو گلاب جامن کا آرڈر دیا، تو دکاندار نے کہا ل؛ کہ مولوی صاحب مٹھائی تو مل جائے گی لیکن مجھے بتائیں کہ یہ منطق کیا ہے ؟ مولوی صاحب نے کہا کہ مٹھائی دیدیں بتاتا ہوں۔ جب مٹھائی آگئی تو مولوی صاحب لیکر جانے لگے دکاندار نے پیسے مانگے تو مولوی صاحب نے یو ٹرن لیکر کہا کہ چلیں اس کے بدلے میں جلیبی دیدیں ۔ اب مولوی صاحب جلیبی لیکر جانے لگے تو دکاندار نے پھر پیسوں کا مطالبہ کیا ۔ تو مولوی صاحب نے پوچھاکہ کس چیز کے پیسے ؟ دکاندار نے کہا کہ جلیبی کے۔ تو مولوی صاحب نے کہا کہ یہ تو میں نے گلاب جامن کے بدلے میں لی ہے ۔ دکاندار نے کہا کہ پھر گلاب جامن کے پیسے دیں تو مولوی صاحب نے کہا کہ وہ تو میں واپس کرچکا ہوں 😂اب دکاندار پریشان ہوئے تو مولوی صاحب نے بتایا کہ یہی منطق ہے 😛 *عقل کے لئے منطق اور صحت کے لئے جلیبی انتہائی مفید ہے* 😆

بزم اردو Bazm-e-Urdu
بزم اردو Bazm-e-Urdu
2/2/2025, 2:58:21 PM

*ابلیسی ایجنڈا* 1۔ شادی کے بعد زوجین دور ہوجائیں۔ 2۔ کنوارے نکاح سے خوفزدہ رہیں۔ 3۔ نکاح کو پابندی سمجھیں۔ 3۔ نکاح مہنگا ہونے کی وجہ سے کرنا مشکل ہو جائے۔ 4۔ نکاح میں غیر شرعی غیر ضروری شرائط کو عام کیا جائے۔ 5۔ نکاح میں غیر حقیقی توقعات پیدا کر دی جائیں۔ 6۔ نکاح کو بوجھ سمجھیں، ترقی کے راستے میں روکاوٹ سمجھیں۔ نکاح سے دوری اور نکاح میں دیری بےحیائی اور بے راہ و روی پھیلانے کا موثر طریقہ ہے۔ فیض عالم نوٹ : اس ابلیسی ایجنڈے کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ نکاح کے مقصد کو سمجھیں۔ اسے آسان بنائیں، اپنے فرائض اور زوج / زوجہ کے حقوق کا علم حاصل کریں تاکہ بطور شوہر یا بیوی آپ بہترین کردار نبھا سکیں اور معاشرے میں اچھے زوجین کا اضافہ کر سکیں۔ تقی عثمانی *https://chat.whatsapp.com/LKOOjweIYaBAKTU617BBqV*

Image
بزم اردو Bazm-e-Urdu
بزم اردو Bazm-e-Urdu
2/5/2025, 8:43:04 AM

مرد ہمیشہ خوش کیوں رہتے ہیں؟ اس کی 8 وجوہات ہیں 1. فون پر بات کرنا - 30 سیکنڈ 2. پانچ دن کے سفر کے لیے 2 سوٹ کافی 3. دعوت پر نہ بلانے پر بھی دوستی میں فرق نہ پڑنا 4. ساری زندگی ایک ہی بالوں کا انداز 5. کسی بھی قسم کی خریداری کے لیے صرف 20 منٹ کافی 6. دوسرے کے کپڑوں سے حسد نہ کرنا 7. سادہ طرز زندگی، آج کی قمیض کل کی پارٹی میں بھی کام آئے گی 8. آلو جیسی فطرت، ہر قسم کی سبزی کے ساتھ ایڈجسٹ کر لینا۔۔

Post image
Image
Link copied to clipboard!