بزم اردو Bazm-e-Urdu
بزم اردو Bazm-e-Urdu
February 6, 2025 at 06:18 PM
*📚✍️تھوڑا سا وقت نکال کر تحریر لازمی پڑھیں* *🔎 بات لکھو تو سچ __!!* 🙍‍♂ ہیلو، یار بات کیوں نہیں کرتی ؟ 🙍‍♀ کیوں کروں میں آپ سے بات ؟ 🙍‍♂ کیونکہ میرا دل کررہا تم سے بات کرنے کو، 🙍‍♀ وہ میرا مسئلہ نہیں، آپ اپنے دل کو خود سمجھائیں۔ 🙍‍♂ تم بات کر لو تو تمہارا کیا جائے گا؟ 🙍‍♀ مگر میں بات نہیں کرنا چاہتی😡 🙍‍♂ تم مُجھے پسند ہو یار پلیز بات کرو ، 🙍‍♀ پسند ہوں تو کیا شادی کرسکتے ہو ؟؟ 🙍‍♂ نہیں یار شادی نہیں کرسکتا کیونکہ میری منگنی ہوچکی ہے، 🙍‍♀ تو جس سے منگنی ہوئی ہے اس سے بات کرو ، 🙍‍♂ نہیں کرسکتا وہ موبائل استعمال نہیں کر سکتی ہمارے خاندان میں لڑکیاں موبائل نہیں چلاتی ، 🙍‍♀ تو اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ دوسری لڑکیوں کو وقت گزارنے کا ذریعہ بنا لو ؟؟ 🙍‍♂ نہیں یار ایسا کب کہا میں نے، بس دوستی ہی تو کرنی ہے ، 🙍‍♀ کس قسم کی دوستی ؟ 🙍‍♂ بس تم اور میں باتیں کریں گے ایک دوسرے سے ہر بات شئیر کریں گے، 🙍‍♀ تو یہ تو ٹائم پاس ہوا ناں اور مُجھے ٹائم پاس کا شوق نہیں ۔ 🙍‍♂ پورا دن آن لائن رہتی ہو ہزاروں فرینڈ ہیں، کیا ہوجائے گا اگر مجھ سے دوستی کر لوگی تو ؟ 🙍‍♀ وہ میرا ذاتی مسئلہ ہے آپ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ، 🙍‍♂ مُجھے بھی کوئی شوق نہیں تم جیسی لڑکیوں کے ساتھ بات کرنے کا۔۔ دوستی کرنے کا کہا ہے بس ، 🙍‍♀ بھائی آپ کے گھر میں بہن ہے ؟ 🙍‍♂ ہاں تین بہنیں ہیں اور یہ بھائی کس کو بول رہی تم ؟؟ میں تمہارا بھائی وائی نہیں ہوں ، 🙍‍♀ بھائی کیا آپ کو اپنی بہنوں کیلئے بھی بوائے فرینڈ چاہئے؟؟ 🙍‍♂ زبان سنبھال کر بات کرو ورنہ زبان کھینچ لوں گا اگر میری بہنوں کے بارے میں ایسی کوئی بات کی تو، 🙍‍♀ کیوں بھئی بہنیں صرف تمہاری ہیں ؟ دوسروں کی بہن بیٹیاں تمہارے لیے کھلونا ہیں کیا ؟؟(مزید ایسی پوسٹیں پڑھنے کیلیے ھمارا گروپ جوائن کریں 🙍‍♂ میری بہنیں ایسی نہیں ہیں آئی بات سمجھ۔۔اب دفع ہوجاؤ آئندہ فون مت کرنا ، 🙍‍♀ بھائی صاحب، بہنیں ایسی کسی کی بھی نہیں ہوتی، اور غیرت مند بھائی کسی دوسرے کی بہن کو ٹائم پاس کا ذریعہ نہیں بناتے، اگر دوسروں کی بہن بیٹیوں پر بری نظر ڈال سکتے ہو تو خود بھی برداشت کرنے کی ہمت رکھو تم مردوں کی غیرت تبھی جاگتی ہے جب کوئی تمہاری بہن کی بات کرے اب تم بھی دفع ہوجاؤ اور آئندہ کسی اور کی بہن بیٹی کے بارے میں غلط سوچنے سے پہلے یہ یاد رکھنا کہ تمہاری بھی تین بہنیں ہیں ۔۔! *🙏📚بہنو...!* چلتے، چلتے ہمیشہ کی طرح وہ ہی ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کہ اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ، کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سی زحمت فرما کر اپنے دوستوں اور عزیزوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہوگا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریر اور لوگوں کے لیئے سبق آموز ثابت ہو ۔
👍 1

Comments