
بزم اردو Bazm-e-Urdu
February 15, 2025 at 08:32 AM
*تلخ حقیقت*
آج کل ویلنٹائن ڈے پر اگر کسی نوجوان سے پوچھو کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو کیا تحفہ دیا، تو وہ فخر سے بتائے گا کہ فلاں قیمتی گفٹ دیا۔ لیکن اگر اسی سے پوچھا جائے کہ اس دفعہ تمہاری بہن کو کیا تحفہ ملا، تو وہ برا مان جاتا ہے اور لڑنے مرنے پر آجاتا ہے۔
ہم مسلمان ہیں، الحمدللہ! اگر کسی کی بہن یا بیٹی کو پھول دے کر ویلنٹائن منانا جائز سمجھتے ہو، تو پھر اپنی بہن اور بیٹی کو بھی یہ اجازت دے دو کہ وہ بھی اس رسم کو اپنا سکے۔ لیکن اگر ایسا نہیں کر سکتے، تو پھر وہی غیرت جو اپنی بہن بیٹی کے لیے رکھتے ہو، دوسروں کی بہن بیٹی کے لیے بھی رکھو۔
یہ ایک بےحیائی پر مبنی رسم ہے، جو ہماری اسلامی تہذیب اور اقدار کے خلاف ہے۔ ہمیں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے نہیں بلکہ حجاب ڈے منانا چاہیے۔ اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور عزیزوں کو حجاب، قرآن، تسبیح اور جائے نماز تحفے میں دو، تاکہ وہ دین کے قریب ہوں اور رب العالمین کی رضا حاصل کر سکیں۔
*https://chat.whatsapp.com/Dl4YmdE6sxf2IAsEOJCzsL*
القلم📚
