DC Lahore Official
DC Lahore Official
February 20, 2025 at 04:03 PM
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا اور ایم این اے ملک افضل کھوکھر کی سربراہی میں رمضان المبارک میں ماڈل بازاروں کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال اور اہم فیصلے کیے گئے۔ ماڈل بازاروں میں چینی، آٹا، چکن، انڈے اور دیگر اشیاء خوردونوش کی چیزیں مناسب اور ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہونگی۔پارکنگ، صفائی اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے عوام کی سہولت اور ہر ممکن ریلیف کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

Comments