
DC Lahore Official
615 subscribers
About DC Lahore Official
Official what's up Channel of DC Lahore | Syed Musa Raza (PAS 38th Common)
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

Today Notified Rate list of Essential Commodities. 11Jun, 2025 Please call at 080002345 for any complaint or inbox us. Download Punjab Qeemat app register your complain. #LahoreDistrictAdministration #Ratelist #pricecontrol


For your safety! بسوں کی چھت پر بیٹھنا یا گاڑی کے باہر لٹکنا جان لیوا اور غیر قانونی ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اس خطرناک عمل کے خلاف سخت کارروائیاں کر رہی ہے۔ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ #PublicSafety #Lahore #RoadSafety #SafePunjab #GovtOfPunjab @MaryamNSharif @cmopunjabpk @maryamaurangzeb @AzmaBokhariPMLN @GovtofPunjabPK @ChiefSecretary @commissionerlhr


ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت محرم الحرام میں انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس طلب! عاشورہ کے جلوسوں و مجالس کی تیاریوں، صفائی، پیچ ورک، سیکیورٹی، روشنی اور دیگر سہولیات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر محمد جعفر چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز، چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیہ اور لائسنس ہولڈر منتظمین نے اجلاس میں شرکت کی۔ منتظمین نے درپیش مسائل اور بنیادی سہولیات بارے آگاہ کیا، جن کے حل کے لیے قبل از وقت اقدامات کی یقین دہانی کروائی گئی۔منتظمین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔منتظمین سے گزارش کی گئی کہ وہ اپنی ضروریات کی فہرستیں فوری طور پر جمع کروائیں تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے محرم الحرام کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے بھرپور طریقے سے پرعزم ہیں۔

شہری تحفظ اور سفری سلامتی اولین ترجیح! ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت ٹریول ایڈوائزری کا اہم اجلاس منعقد،اجلاس میں شہری تحفظ، بس ٹرمینلز کی سیکیورٹی، اور ٹرانسپورٹ قوانین پر مؤثر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 🔹 تمام مسافر گاڑیوں کی اسکریننگ اور روٹ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے 🔹 بس اسٹینڈز پر فیلڈ افسران کی موجودگی روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے 🔹 سیکریٹری RTA اور متعلقہ ادارے دورانِ سفر مسافروں کی حفاظت کو ترجیح بنائیں 🔹 قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر ہی محفوظ سفر کی ضمانت ہیں — یہ ذمہ داری نہ صرف اداروں بلکہ ہر شہری کی بھی ہے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بھی دورانِ سفر مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔


"کلین لاہور مشن" میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور فیلڈ میں متحرک! علی الصبح تحصیل صدر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صفائی، سیوریج ،تجاوزات اور دیگر انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔دورے کے دوران مہر ٹاؤن نالے اور اردگرد علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر سے جاری انتظامی سرگرمیوں پر بریفنگ بھی لی گئی۔ متعلقہ محکموں کو ہدایات دی کہ گھر گھر کوڑا جمع کرنے کی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے، سیوریج مسائل فوری حل کیے جائیں، اور تجاوزات مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور ویسٹ کی باقاعدہ ڈمپنگ یقینی بنائی جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح "کلین لاہور مشن" کی کامیابی ہے تاکہ شہریوں کو ایک صاف، محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے۔ . . . #CleanLahore #DC_Lahore #LWMC #AntiEncroachment #PublicService