
DC Lahore Official
February 25, 2025 at 06:08 AM
ڈویلپمنٹ پروگرام، کلین لاہور مشن اور انتظامی امور کے مؤثر عمل درآمد کیلئے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا فیلڈ میں ان ایکشن۔
تحصیل راوی میں پھولوں والا چوک، نین سکھ، جی ٹی روڈ شاہدرہ اور اطراف کے دورے۔ صفائی، تجاوزات، ترقیاتی کاموں، ماڈل ریڑھیاں، مین ہول کور، جھگیوں و مویشیوں کے انخلاء کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بارش کے پیش نظر واسا حکام کو فوری نکاسی آب یقینی بنانے کی ہدایت۔تجاوزات مافیا کیخلاف سخت اقدامات جاری رکھے جائیں۔جی ٹی روڈ شاہدرہ سروس لین پر ماڈل ریڑھیوں کا معائنہ، منظم انداز میں لگانے کی ہدایت ماڈل کارٹس میں ٹف ٹائلز لگوائی جائیں،تاکہ صفائی برقرار رہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق مونسپل سروسز میں بہتری اور لاہور کلین مشن کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ پوری قوت کے ساتھ کوشاں ہے۔
.
.
.
#lahoredistrictadministration #cleancity #lahoredevelopment #moderninfrastructure #cminitiatives #publicfacilities #responsibility