DC Lahore Official
DC Lahore Official
February 27, 2025 at 08:05 AM
کلین لاہور مشن – شہر کی خوبصورتی اولین ترجیح! ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا تحصیل شالیمار کا دورہ، صفائی آپریشن، تجاوزات کے خاتمے اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ۔ مین ہول بغیر ڈھکن دیکھ کر برہمی کا اظہار، فوری کور کرنے کا حکم۔ سیوریج اور نکاسی آب کے موثر انتظامات کی ہدایات جاری۔ بصری آلودگی کے خاتمے اور تجاوزات مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت۔ بارش کے بعد نکاسی آب کا عمل تیز رکھنے اور کسی بھی سڑک پر پانی کھڑا نہ ہونے دینے کا حکم۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کی خوبصورتی کے لیے عملی اقدامات جاری۔ . . . #lahoredistrictadministration #cleanlahore #zerotolerance #encroachmentfree

Comments