DC Lahore Official
DC Lahore Official
March 1, 2025 at 06:44 AM
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کلین لاہور مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایڈمنسٹریٹر/ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا فیلڈ میں متحرک! تحصیل علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا گیا، جہاں صفائی ستھرائی، نکاسی آب، تجاوزات اور دیگر انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ شیخاں والا چوک چوہنگ میں ایک مقام پر مین ہول کا ڈھکن غائب پایا گیا، جبکہ ایک خالی پلاٹ پر گندگی کے ڈھیر نظر آئے۔ ان مسائل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ شہر کی صفائی، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، شہریوں سے اپیل ہے! شہر کو گندگی اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے کوڑا ہمیشہ مقررہ مقامات پر ڈالیں، خالی پلاٹوں میں پھینکنے سے گریز کریں۔ صفائی کے مشن میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ آپ کے علاقے میں صفائی سے متعلق مسئلہ ہے؟ کسی خالی پلاٹ میں کوڑا جمع ہے؟ تو فوری ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا ہمیں انباکس میں اطلاع دیں۔ . . . #lahoredistrictadministration #cleancity #togetherwecan #complaints #resloved

Comments