
DC Lahore Official
March 1, 2025 at 11:36 AM
شہری دفاع کا عالمی دن – سول ڈیفنس ورکرز کو خراجِ تحسین
شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر ٹاؤن ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول ڈیفنس کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) حافظ مدثر نواز، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضمیر حسن، سی ای او ایم سی ایل شاہد عباس، سول ڈیفنس آفیسر ملک عرفان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
سول ڈیفنس ورکرز قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، جو حادثات، قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مستعد رہتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ان کی خدمات کا سراہتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔
یہ دن ہمیں ان بہادر رضاکاروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جو ہر مشکل گھڑی میں شہریوں کی حفاظت اور خدمت کے لیے صفِ اول میں کھڑے ہوتے ہیں۔
.
.
.
#lahoredistrictadministration
#civildefenseday #publicfacilities #safetyservicesacrifice