•┈•┈•⊰✿ صراط مستقیم ✿⊱•┈•┈•   •┈•┈•⊰✿ Diect Path ✿⊱•┈•┈•
•┈•┈•⊰✿ صراط مستقیم ✿⊱•┈•┈• •┈•┈•⊰✿ Diect Path ✿⊱•┈•┈•
February 25, 2025 at 07:27 AM
وقت اللہ پاک کی نعمتوں میں سے ایک اہم نعمت ہے۔ وقت کئی طرح تقسیم ہوتا ہے ، کبھی ہم اِسے گھنٹوں اور دنوں سے تعبیر کرتے ہیں ، کبھی اسے دن اور رات کہتے ہیں ، کبھی صبح اور شام سے پکارتے ہیں ، کبھی اسی وقت کا نام ماضی ، حال اور مستقبل رکھتے ہیں اور کبھی “ آج “ اور “ کل “ بولتے ہیں۔حضرت عیسیٰ علیہ السّلام فرماتے ہیں یہ دن اور رات دو خزانے ہیں تو دیکھتے رہو کہ تم ان خزانوں میں کیا ڈال رہے ہو۔ انسان کا نقصان یہ ہے کہ اس کی عمر جو اس کا اصل سرمایہ اور دولت ہے مسلسل ختم ہو رہی ہے۔ لہٰذا اِس سرمائے کو اچھے کاموں میں صَرف کرے اور نہ صرف خودکو بلکہ دوسروں کو بھی فائدہ پہنچائے۔ سورۂ عصر کی تفسیر کے تحت تفسیر کبیر میں ایک بزرگ کا فرمان ہے : میں نے سورۂ عصر کا مطلب ایک برف بیچنے والے سےسمجھا جو بازار میں بار بار صدا لگا رہا تھا کہ “ اُس شخص پر رحم کرو جس کا سرمایہ گُھلتا جارہا ہے۔ “ یہ صدا سُن کر میں نے کہا : یہ ہے( اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍۙ(۲)) کا مطلب یعنی بے شک انسان خسارے میں ہے - کہ جو زندگی انسان کو دی گئی ہے وہ برف کے گھلنے کی طرح تیزی سے گُزر رہی ہے ، اِس کو اگر ضائِع کیا جائے یاغَلَط کاموں میں صَرْف کردیا جائے تو اِنسان کا خسارہ ہی خسارہ ہے اس میں تو کوئی دو رائے نہیں کہ “ زندَگی بے حد مختصر ہے۔ “ جو وقت مل گیا سو مل گیا ، آئندہ وقت ملنے کی اُمّید دھوکا ہے۔ کیا معلوم آئندہ لمحے ہم موت سے ہم آغوش ہوچکے ہوں .ایک مرتبہ کسی نے حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃُ اللہِ علیہ سے عرض کی : امیرُالمؤمنین یہ کام آپ کل کرلیجئے گا تو فرمایا : میں روزانہ کا کام ایک دن میں مشکل سے پورا کرپاتا ہوں ، اگر آج کا کام کل پر چھوڑدوں گا تو پھر دو دن کا کام ایک دن میں کیسے کر سکوں گا؟ اللہ کریم ہمیں وقت کی قدر و قیمت سمجھنے اور اپنے وقت کو اچھے استعمال میں لانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
❤️ 👍 3

Comments