صراط المستقیم
صراط المستقیم
February 22, 2025 at 05:41 PM
’’ *تین عظیم نصیحتیں*‘‘ شیخ الاسلام، ابن قیم رحمہ اللہ (٧٥١هـ) فرماتے ہیں : "تین باتیں ایسی ہیں، جنہیں بعض سلف اپنے ساتھیوں کو لکھ کر بھیجا کرتے تھے۔ اگر بندہ انہیں اپنے دل کی تختی پر نقش کرلے اور سانسوں کی تعداد کے برابر دہراتا رہے تب بھی ان کا کچھ حق ہی ادا کر سکے گا۔ وہ باتیں یہ ہیں: 1۔ جس نے اپنی باطن کی اصلاح کی، اللہ اس کی ظاہر کو سنوار دے گا۔ 2۔ جس نے اللہ کے ساتھ اپنے تعلق کو درست کیا، اللہ لوگوں کے ساتھ اس کے تعلق کو درست کر دے گا۔ 3۔ جس نے اپنی آخرت کے لیے عمل کیا، اللہ اس کی دنیا کی پریشانیوں میں کافی ہو جائے گا۔" (الرسالة التبوكية، صـ ٩٢)
❤️ 🤲 4

Comments