صراط المستقیم
صراط المستقیم
February 22, 2025 at 05:41 PM
طالبِ علم اپنے آپ کو ضائع نہ کرے! تابعی ربیعہ بن ابی عبدالرحمن رحمہ اللہ (١٣٦ھ) فرماتے ہیں : ”جس کے پاس تھوڑا سا بھی علم ہو، اس کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے آپ کو ضائع کر دے۔“ (علقه البخاري : ٤٣/١ ت البغا، ووصله الخطيب في الجامع لأخلاق الراوي : ٧٢٦) اس کے معنی میں تین باتیں شامل ہیں : ١) طالب علم کو زیب نہیں دیتا کہ وہ طلبِ علم کی راہ چھوڑ کر دیگر کاموں میں لگ جائے، اور اپنے آپ کو ضائع کر دے، خصوصًا جب وہ قابل اور خوش فہم بھی ہو۔ ٢) طالب عالم کو چاہیے کہ تعلیم و تعلم کے ذریعے اپنے علم کو خوب پھیلائے، کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی موت کے ساتھ اس کا علم بھی رخصت ہو جائے۔ ٣) طالب علم اپنی اور اپنے علم کی تعظیم کرے۔ اسے امراء اور دنیا داروں کے دروازوں پر نہ لے جائے، نہ ہی اسے دنیاوی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنائے۔ یہ علم کا ضیاع ہے۔ (المدخل للبيهقي : ١٧٨٦، بستان العارفين للنووي : ٤٠/١، التوضيح لابن الملقن : ٤١٥/٣، النكت على صحيح البخاري لابن حجر : ١٤٩/٢)
👍 ❤️ 4

Comments