Great Stories 😎
Great Stories 😎
February 16, 2025 at 05:23 PM
نیویارک کے مصروف ترین ائیر پورٹ پر یونائٹڈ ائیر لائن کی ایک پرواز منسوخ ہوگئی. پرواز کے مسافر اپنے ٹکٹ ری بُک کرانے کیلئے آئیر لائن کے گیٹ کاونٹر پر قطار میں کھڑے ہوگئے. طویل قطار کا سامنا ایک تنہا خوبصورت لڑکی کاونٹر کے پیچھے کر رہی تھی. ایک مسافر انتہائی غصے میں قطار توڑ کر کاونٹر پر آیا اور لڑکی سے کہا میری فلائٹ فوراً بُک کرو اور یہ فرسٹ کلاس ہونی چاہئے. لڑکی نے نے کہا ایکسیوز می سر آپ قطار میں کھڑے ہو جائیں آپ کی جب باری آئے گی تب میں دیکھوں گی آپ کیلئے کیا کر سکتی ہوں. اس جواب نے مسافر کو مزید غصہ دلایا اور اس نے چیخ کر کہا تمہیں اندازہ ہے میں کون ہوں.؟ کاونٹر کی لڑکی نے ایک نظر اسے دیکھا پھر اپنا مائیک اٹھایا اور اعلان کیا لیڈیز اینڈ جنٹلمین یہاں گیٹ نمبر 14 پر ایک مسافر ہے جسے یہ نہیں پتہ وہ کون ہے. کیا کوئی ان کو ان کی شناخت بتا سکتا ہے.؟ مائیک آف کیا اور کہا سر قطار میں کھڑے ہو جائیں ممکن ہے کوئی آپ کو شناخت کرنے آجائے. مسافر نے اسے گالی دی لڑکی نے مسکرا کر کہا اس گالی پر عمل کرنے کیلئے بھی آپ کو قطار میں اپنی باری پر آنا ہوگا. اس لڑکی کا سینس آف ہیومر اور قطار کی ترتیب وہ نسخہ ہے جو زندگی آسان کرتا ہے. آپ کے نصیب کے امتحان و مسائل آپ نے ہی حل کرنے ہیں بس ان کو ایک ترتیب دے دیں. ان کی ایک قطار بنا لیں. ایک وقت میں ایک مسئلہ اور اس کے حل پر فوکس کریں. جن مسائل کی ابھی باری نہیں آئی ان کیلئے پریشان نہ ہوں. یہ پریشانی ملٹی ٹاسکنگ کہلاتی ہے اور ملٹی ٹاسکنگ یعنی ایک وقت میں بہت سے کاموں میں کام ایک بھی نہیں ہوتا البتہ پریشانی ہم ساری قطار کی سر پر سوار کر لیتے ہیں.

Comments