
KhabarNama
February 22, 2025 at 02:11 PM
*خیبر پختونخوا حکومت کی صحت کے شعبے میں ایک سالہ کارکردگی (مارچ 2024 تا فروری 2025) رپورٹ جاری*
بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا کی موجودہ صوبائی حکومت کی ایک سال میں شاندار کارکردگی۔
علی امین خان گنڈا پور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، عمران خان کے وژن "غریبوں کیلئے صحت کی رسائی ہماری حکومت کے ایجنڈے کا مرکزی نقطہ ہے۔" پر گامزن
- 7 بلین روپے کے طویل المدتی واجبات ادا کر کے صحت کارڈ کی مالی حالت بہتر
- 36 فیصد بجٹ صحت اور تعلیم کیلئے مختص، جو آئی ایم ایف کے معیار سے زیادہ
- مارچ 2024 سے صحت کارڈ کیلئے 30.4 بلین روپے جاری، 789,721 مریضوں کا علاج
- مالی سال 2024-25 کیلئے ادویات کی خریداری پر 10.9 بلین روپے مختص، 4.8 بلین روپے جاری
- 10.45 ملین سے زائد خاندان صحت کارڈ پروگرام میں شامل
- 0.94 ملین سے زائد مریض صحت کارڈ کے تحت ہسپتالوں میں داخل
- 72٪ مریض سرکاری اور 28٪ مریض نجی ہسپتالوں میں علاج کیلئے گئے
- 2024-25 کے بجٹ میں صحت کے شعبے کیلئے 13٪ اضافہ
- 231,784 ملین روپے صحت کے شعبے کے بجٹ میں مختص
- 120+ بنیادی ایمرجنسی زچگی و نومولود کیئر سنٹرز 24/7 فعال
- 850+ پرائمری کیئر مینجمنٹ کمیٹیاں مقامی فیصلہ سازی کیلئے قائم
- ثانوی ہسپتالوں کیلئے 250+ اہم سامان کی اشیاء خریدی گئیں
- لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 500 بستروں پر مشتمل نیا سرجیکل بلاک
- صحت کے شعبے میں ادویات کی خریداری کیلئے 5.5 بلین روپے جاری
- ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں 90٪ ضروری ادویات کی دستیابی یقینی
- خلیقہ گل نواز میڈیکل انسٹیٹیوٹ بنوں میں 5 نئے بلاکس مکمل
- خلیقہ گل نواز MTI بنوں میں 10 بستروں کا برن اور پلاسٹک سرجری یونٹ قائم
- ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 نئی کیتھ لیبس، سول ورک مکمل، سامان کی خریداری جاری
- ڈیرہ اسماعیل خان میں نیا گردے کا مرکز اور برن یونٹ قائم
- خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں جدید ہیلیم فری ایم آر آئی مشین نصب
- خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کیتھ لیب کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا
- حیات آباد میں 250 بستروں پر مشتمل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی قائم
- خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے ٹاور منصوبہ حتمی مراحل میں
- بی کے ایم سی صوابی میں یونیسف کے تعاون سے 46 بستروں پر مشتمل جدید نوزائیدہ بچوں کی یونٹ قائم
- خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 75 ملین روپے کی لاگت سے میڈیکل گیس سسٹم اپ گریڈ
- اثاثہ جات کے مؤثر انتظام کیلئے 75 ملین روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل پورٹل قائم
- 100٪ صحت کے اداروں کی جیو ٹیگنگ مکمل، 25728 جعلی ڈاکٹرز کی شناخت
- 6472 نئے رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر سینٹرز، 2147 تجدید، 4798 غیر قانونی ادارے بند
- مردان میں شہید بینظیر بھٹو بچوں کے ہسپتال کیلئے 2.6 بلین روپے مختص
- خیبر پختونخوا میں غیر تدریسی DHQ ہسپتالوں کی بحالی کیلئے 7.0 بلین روپے مختص
- خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 25 بستروں کا جدید ڈائیلاسس یونٹ قائم