
Mufti Omar Abedeen
January 31, 2025 at 02:03 PM
*"دینی و عصری تعلیم کا امتزاج__ضرورت و اہمیت"*
*عالیہ یونیورسٹی کولکتہ میں قومی سمینار کا انعقاد*
عالیہ یونیورسٹی کولکتہ مغربی بنگال میں آج 31 جنوری 2025 کو ایک قومی سمینار منعقد کیا گیا، اس کا عنوان تھا : "دینی و عصری تعلیم کا امتزاج__ضرورت و اہمیت"، اس سیمنار کا انعقاد شعبہ اسلامی تھیالوجی کی جانب سے ہوا۔ حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی(نائب قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل) نے صدارت کی اور راقم الحروف کو کلیدی خطاب کی دی دعوت دی گئی تھی، یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ اور نمائندہ شخصیتیں شریک مجلس رہیں، اس شعبہ کےصدر ڈاکٹر اشرف قاسمی ہیں، اور اس سیمنار کے خاکہ ساز برادرم جناب ڈاکٹر شمیم اختر قاسمی (اسسٹنٹ پروفیسر و سابق صدر شعبہ) تھے، ماشاء اللہ اچھے قلم کار اور منتظم ہیں۔
مدرسہ عالیہ 1780ء میں قائم ہوا، اس کے بنیادی مقاصد میں میں دینی و عصری تعلیم کا امتزاج تھا، کم و بیش 245 برس اس کے قیام پر گزرگئے، یہاں اسلامک اسٹڈیز اور اسلامک تھیالوجی دونوں ہی شعبے قائم ہیں، باصلاحیت اساتذہ حاصل ہیں، اس کے علاوہ 25 شعبے یہاں کام کر رہے ہیں۔
اس پروگرام کی افتتاحی نشست کے بعد مقالات کا سیشن تھا، غالبا 12 مقالے پیش کیے گئے۔
✍️ عمر عابدین
❤️
4