
Karachi Alerts
February 7, 2025 at 07:35 AM
آج 16 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہو گا جو اگلے 3 روز تک جاری رہے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ لٹریچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
فیسٹیول کی انتظامیہ کے مطابق اس ادبی میلے میں 70 سے زائد سیشن اور 26 کتابوں کی رونمائی کی جائے گی، جبکہ 200 سےزائد ملکی اور غیر ملکی شرکاء شرکت کریں گے۔
لیٹریچر فیسٹیول میں آج مختلف پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا جائے گا، شام 7 بجے پاکستانی معیشت اور بزنس کلائمیٹ سے متعلق سیشن کا انعقاد ہو گا۔
بیچ لگژری ہوٹل میں 3 روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول 9 فروری تک جاری رہے گا۔
