Karachi Alerts WhatsApp Channel

Karachi Alerts

3.2K subscribers

About Karachi Alerts

Join us To Get Latest & Breaking About Karachi, Traffic, Weather, Foods, Brands, Events, and Fashion.

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Karachi Alerts
Karachi Alerts
5/16/2025, 1:13:23 PM

کراچی: ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق ہے، 70 فیصد بجلی کا نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، ان علاقوں میں بجلی سپلائی بلاتعطل 24 گھنٹے کی جاتی ہے۔ 30فیصد نیٹ ورک پر بجلی چوری، اور بلوں کی عدم ادائیگی جیسے مسائل کا سامنا ہے، بجلی چوروں اور نادھندکے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، علاقہ معززین سے اپیل ہے کہ بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ #KE

Post image
🖐 😡 😂 🖐️ 🙏 🤲 🐖 🖕 🤫 🥶 31
Image
Karachi Alerts
Karachi Alerts
5/16/2025, 1:06:18 PM

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پین کی تحریر والے کرنسی نوٹوں سے متعلق سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے ترجمان نور احمد نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا پر اسٹیٹ بینک سے منسوب کرنسی نوٹوں کے خبر میں صداقت نہیں ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا کہ یکم جولائی سے پین سے لکھی تحریر کے حامل کرنسی نوٹوں کے ناقابل استعمال ہونے پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے 2014 میں اس مد میں ہدایات جاری کیں تھیں، کرنسی نوٹ ملک کا اثاثہ ہے اس کی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

Post image
👍 😁 😂 6
Image
Karachi Alerts
Karachi Alerts
5/18/2025, 8:19:22 AM

وفاقی حکومت نےبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں بڑے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا ہے۔ حکومت پاکستان کاموقف ہے کہ ہم بے نظیر انکم سپورٹپروگرام کی کوریج اور امداد کی شرح کو بڑھانا چاہتے ہیں: جنوری 2026 سے سہ ماہی رقم ساڑھے13 ہزار سے بڑھاکر ساڑھے 14 ہزار روپےکی جائیگی ، ایک کروڑ خاندان مستفید ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال بی آئی ایس پی کے لیے716 ارب روپےمختص کیے جائیں گےجو جی ڈی پی کے اعشاریہ پانچ فی صد کے مساوی ہے۔ یہ بجٹ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تاریخ کا سب سے بڑ ابجٹ ہوگا۔

Post image
🖐 😂 🖕 🦶 12
Image
Karachi Alerts
Karachi Alerts
5/17/2025, 9:16:47 AM

کراچی: لانڈھی تھانے کی حدود لانڈھی نمبر 4گلی نمبر دو اسکول والی گلی کے قریب موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر 36 سالہ شاہ فہد ولد طاہر کو زخمی کر دیا، اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔ مقتول شاہ فہد کے بھائی شاہ اویس نے بتایا کہ اپنے بڑے بھائی کو اس نے گردہ عطیہ کیا تھا، آج ڈاکو اس کی جان لے گئے۔مقتول دو بچوں کا باپ اور شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں کمپریسر کا کام کرتا تھا ۔

Post image
😢 😂 10
Image
Karachi Alerts
Karachi Alerts
5/16/2025, 10:50:58 AM

جماعت اسلامی کا آج کراچی میں پانی کی قلت کےخلاف احتجاج کا اعلان، جمعہ کو 13 مرکزی شاہراہوں پر احتجاج کیا جائےگا۔ پیپلزپارٹی نے17 سال سے کراچی پر آبی جارحیت مسلط کررکھی ہے؛منعم ظفرخان (امیرجماعت اسلامی کراچی)

Post image
👍 😂 🤦‍♀️ 🤲 6
Image
Karachi Alerts
Karachi Alerts
5/17/2025, 9:17:23 AM

اسلام آ باد: قومی اسمبلی نے کم عمر بچوں کی شادیوں پر پابندی سے متعلق بل قومی اسمبلی سے منظور کرلیا، 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی طور پر جرم قرار دے دیا گیا۔ بل کے مطابق 18سال سے کم عمر لڑکی سے شادی جرم ہو گا جس پر جرمانہ بھی عائد کیا جائےگا، 18 سال سے زائد عمر کے مرد کی کمسن لڑکی سےشادی پر سزا مقرر کی گئی ہے۔ کمسن لڑکی سےشادی پر کم سےکم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 3 سال قید بامشقت ہو گی۔ کم عمر بچوں کی شادی نابالغ سے زیادتی سمجھی جائےگی، نابالغ کو شادی کی ترغیب دینے اور زبردستی کرنےوالا بھی زیادتی کامرتکب ہو گا۔ نابالغ کی شادی کرانے پر 5 سے7سال قید، 10 لاکھ روپےجرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔ شادی کی غرض سے کسی بچےکو ملازمت پر رکھنے یا پناہ دینے والےکو 3سال قید بمع جرمانہ سزا ہوگی۔ بل میں 18سال سےکم عمر بچوں کی شادی پر والدین اور سرپرست کےلیے بھی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ کمسن بچوں کی شادی پر والدین کو 3 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا ہو گی۔

Post image
👍 😂 ❤️ 🙏 🤦‍♀ 7
Image
Karachi Alerts
Karachi Alerts
5/19/2025, 12:35:34 PM

سندھ کے بیشتر مقامات پر جاری گرمی کی لہر میں کل سے کمی کا امکان ہے جب کہ کراچی میں آئندہ3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کاامکان ہے جس دوران درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ہوا میں زائد نمی کے باعث درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

Post image
👍 😢 2
Image
Karachi Alerts
Karachi Alerts
5/18/2025, 11:33:26 AM

کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ الفاطمہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں گزشتہ روز شہری کی جانب سے رائیڈر کے ساتھ گالم گلوچ اور مارپیٹ کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں ملزم نے معافی مانگ لی اور تشدد کا نشانہ بننے والے رائیڈر نے بغیر قانونی کاروائی کئے اس شخص کو معاف کردیا۔

👍 😂 🖐 🖕 🤚 🤣 🤷‍♀️ 23
Video
Karachi Alerts
Karachi Alerts
5/16/2025, 1:03:03 PM

کراچی: دنیا کی سب سے بڑی ہاف میراتھون ’ون رن‘ ہفتہ 24 مئی کو ہوگی۔ کراچی دوسری مرتبہ بین الاقوامی ون رن کی شراکت داری میں ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔ ایونٹ میں کراچی سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ سے زائد رنرز ایکشن میں ہوں گے جب کہ کراچی میں ہونیوالے ایونٹ میں 2 ہزار سے زائد رنرز شامل ہوں گے۔ ون رن میں ہاف میراتھون کے علاوہ ایک کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور 10 کلو میٹر کے مقابلے بھی ہوں گے۔ ون رن میں دنیا کے مختلف شہروں میں ایک ہی روز لاکھوں رنرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں جب کہ کراچی میں دوڑ کا آغاز ڈی ایچ اے میں ایمار سیلز سینٹر سے ہوگا۔ اس حوالے سے آرگنائزر شعیب نظامی کا کہنا ہے کہ ہمیں دوسری بار ’ون رن‘ کے ساتھ شراکت پر بہت خوشی ہے۔

Post image
👍 🏃‍♀️ 😂 4
Image
Karachi Alerts
Karachi Alerts
5/15/2025, 3:06:01 PM

پنجاب کے ضلع جھنگ میں بھارت کو بدترین شکست دینے پر سیکڑوں افراد نے افواج پاکستان کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ جھنگ میں سیکڑوں افراد نے مل کر بھارت کا غرور خاک میں ملانے وا لے جے 10 سی طیارے کا انسانی ماڈل بنادیا جس کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ افواج پاکستان کو پیش کیے گئے منفرد خراج تحسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

❤️ 👍 💪 😂 😢 🤲 26
Video
Link copied to clipboard!