Karachi Alerts
Karachi Alerts
February 7, 2025 at 07:53 AM
حیدرآباد میں وکلا نے قومی شاہراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا۔ وکلا کے احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن بند کر دی گئی۔ حیدرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی معطل رہی، صدر کراچی بار نے بھی واضح کر دیا کہ جب تک ایس ایس پی کا ٹرانسفر نہیں ہوگا دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب اس معاملے پر کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی آج سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال ہے۔
Image from Karachi Alerts: حیدرآباد میں وکلا نے قومی شاہراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا۔ وکلا کے ا...

Comments