Karachi Alerts
Karachi Alerts
February 10, 2025 at 11:18 AM
کراچی: نیشنل سٹیڈیم کراچی کی گرینڈ اوپننگ کل ہو گی، اس موقع پر موسیقی کا بھی تڑکا لگے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی گرینڈ اوپننگ کے انتظامات شروع کر دیئے ہیں، افتتاحی تقریب میں کراچی کے تمام ٹیسٹ کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم میں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر منسوب کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب میں شائقین شناختی کارڈ دکھا کر مفت داخل ہو سکیں گے۔ نیشنل سٹیڈیم کی اوپننگ میں علی ظفر کے علاوہ معروف گلوکار شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا بھی پرفارم کریں گے، اس موقع پر آتش بازی اور لائٹ شو کا مظاہرہ بھی ہو گا۔
Image from Karachi Alerts: کراچی: نیشنل سٹیڈیم کراچی کی گرینڈ اوپننگ کل ہو گی، اس موقع پر موسیقی ...
🙏 🖕 😡 👍 😂 9

Comments