Karachi Alerts
February 11, 2025 at 10:06 AM
کراچی کی سڑکوں پر ممنوع اوقات میں ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت رک نہ سکی اور شہر میں دندناتے ڈمپر نے ایک اور جان لے لی، ہاکس بے مشرف کالونی کے قریب ڈمپرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ جس کی شناخت صدیق کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئی ۔ حادثہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا، تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر ماری تھی، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 8 سالہ بچی معمولی زخمی ہوئی، جبکہ باپ محفوظ رہا۔
😢
😡
😠
🙏
12