Karachi Alerts
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                February 13, 2025 at 10:51 AM
                               
                            
                        
                            کراچی: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔ یہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں24/7 کام کرے گا۔
اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔
وزیرِ داخلہ نے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیرِ داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
#karachi #megacenternadra #northnazimabad
                        
                    
                    
                    
                        
                        
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                        
                                            👊
                                        
                                    
                                        
                                            😂
                                        
                                    
                                        
                                            🤔
                                        
                                    
                                    
                                        7