
Karachi Alerts
February 25, 2025 at 12:12 PM
کراچی: محکمہ موسمیات نے رمضان کے پہلے عشرے میں موسم بہتر رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات سندھ کے فوکل پرسن کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں موسم بہتر اور آخری عشرے میں موسم گرم ہوسکتا ہے۔
فوکل پرسن نے پیشگوئی کی ہےکہ کراچی میں رمضان کےآخری عشرےمیں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان کے دوران سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم رہ سکتا ہے جب کہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں رمضان کے آخری عشرے میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
#karachiweather #ramzanulmubarak

😢
😮
🤲
🥹
4