Raah_e_Eiman
Raah_e_Eiman
February 24, 2025 at 01:40 PM
خبیث دجال اصغر باؤلا ہوگیا نیتن یاہو نے آج جنوبی شام سے نئی حکومت کے فوجیوں کو مکمل طور پر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل اس نے کہا تھا کہ بشار الاسد کے نظام کا سقوط مشرق وسطیٰ کے نقشے کو بدلنے کا سبب بن گیا اور یہ ہمارے حق میں نہیں تھا۔ یاہو نے یہ بات آج پھر دہرائی۔ اس نے کہا کہ اسرائیل شام کی جنوبی دمشق کے علاقوں میں شامی فوج یا جیش الفتح (تحریر الشام) کے دستوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔ اسرائیل جنوبی شام میں دروز کمیونٹی کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور ان کے لیے کسی بھی قسم کے خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔ دجالی سربراہ نے مزید کہا کہ 8 دسمبر کو بشار الاسد کے نظام کا خاتمہ اسرائیل کے حق میں نہیں تھا۔ ہمیں بشاری نظام کے گرنے پر خوشیاں نہیں ملیں۔ اب ہم یہ نہیں چاہیں گے کہ شامی اراضی ہمارے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہو۔ ہم اس بات کے لیے پرعزم ہیں کہ شام اسرائیل کے لیے کوئی خطرہ نہ بنے۔ 1967ء سے اسرائیل نے گولان کی بیشتر چوٹیوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور بشاری حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے شامی سرحد کے ساتھ عارضی علاقے میں وسیع علاقے پر قبضہ کیا اور فضائی حملوں کے ذریعے شامی فوجی مراکز اور اسلحہ کو تباہ کیا۔ نیتن یاہو کا یہ بیان شامی میڈیا پر بھی چل رہا ہے۔ لیکن شامی حکومت کی جانب سے اب تک اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم چند روز قبل شامی صدر نے اسرائیل سے شامی علاقے چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی طیاروں نے آج لبنان کے کئی جنوبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ جبکہ حسن نصر اللہ کے جنازے کے موقع پر بھی دجالی طیاروں نے جنازہ گاہ کے اوپر نچلی پروازیں کیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے صحرائے سینا میں مصری فوجی جاری مشقوں اور نقل و حرکت کی بھی مذمت کرکے اسے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی صریح خلاف وزری قرار دیا ہے۔ نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد حال ہی میں سبکدوش ہونے والے دجالی آرمی چیف جنرل ہاليفی کا کہنا ہے کہ ہمیں جنگ میں کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے بے لگام گھوڑے کی طرح نہیں دوڑنا چاہیے۔ سیکورٹی کی ضرورت ہمیں مجبور کرتی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ تعداد میں فوراً نفری بھرتی کریں۔
Image from Raah_e_Eiman: خبیث دجال اصغر باؤلا ہوگیا نیتن یاہو نے آج جنوبی شام سے نئی حکومت کے ...

Comments