
News Views We ' LL See !
March 1, 2025 at 11:30 AM
*انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز / تبدیلی تفتیش بورڈ*
*ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد*
تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویژنز کے ایس پیز کی شرکت
*بورڈ میں اغواء،چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، ڈکیتی، چوری اور دھوکہ دہی کے 25مقدمات زیر بحث آئے*
مدعی اختر حسین، محمد جہانگیر اور لبنیٰ رشید اغواء، ذیشان یعقوب، انوار الحق، چوہدری سعید خان امانت میں خیانت کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،
مدعیہ رباب طارق، رانا نعیم خان دھوکہ دہی، عائشہ ثاقب اور مبشر حسین چیک ڈس آنر جبکہ شوکت حسین چوری کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،
بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا،
بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے،
*رواں سال منعقدہ 14تبدیلی تفتیش بورڈز میں 515 کیسز کو سنا گیا*،
*تفتیش میرٹ پر نہ کرنیوالے متعدد تھانوں کے تفتیشی افسران کو سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری*
شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیحی ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
*فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایس ایس پی محمد نوید*
فنانشل کرائم سمیت خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے، ایس ایس پی
*شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ایس ایس پی محمد نوید*
https://whatsapp.com/channel/0029VaHVh1w3AzNRmEGwLX2Z