
News Views We ' LL See !
117 subscribers
About News Views We ' LL See !
News Views We ' LL See !
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*بریکنگ نیوز* لوئر دیر : ملاکنڈ یونیورسٹی نے لیکچرر عبدالحسیب کو ملازمت سے برطرف کردیا لوئر دیر : لیکچرر عبدالحسیب پر جنسی ہراسانی کا الزام تھا لوئر دیر : ملزم عبدالحسیب پر 04 فروری کو ملاکنٍڈ یونیورسٹی اردو ڈپارٹمنٹ کی ایک طالبہ نے اغواء کا مقدمہ درج کیا تھا لوئر دیر : 05 فروری کو یونیورسٹی نے ملزم کو معطل کر کے معاملہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو بھجوا دیا تھا لوئر دیر : واقعہ ضلع ملاکنڈ کی حدود میں پیش آیا تھا لوئر دیر : ملزم کی برطرفی کا فیصلہ آج سنڈیکیٹ اجلاس میں کیا گیا لوئر دیر : فیصلہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے https://whatsapp.com/channel/0029VaHVh1w3AzNRmEGwLX2Z

*پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب، صدر نے حکومت سے کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی* صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت سے گزشتہ ایک سال کی کارکردگی رپورٹ بھی مانگ لی ہے، صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ صدر آصف زرداری نے 11 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaHVh1w3AzNRmEGwLX2Z

*کراچی: بوٹ بیسن میں شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور* https://whatsapp.com/channel/0029VaHVh1w3AzNRmEGwLX2Z

*کراچی: کورنگی کازوے پر میڈیسن سے لدی سوزوکی میں آگ لگ گئی،ٹریفک کی روانگی معطل* https://whatsapp.com/channel/0029VaHVh1w3AzNRmEGwLX2Z

*ناقص پرفارمنس؛ اسٹار کرکٹرز کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا گیا* آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز سے میں نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے، نوجوان کرکٹرز کی اعلیٰ بورڈ عہدیدارن سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر ناقص پرفارمنس کے باعث گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ بابراعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا جبکہ کرکٹرز نے خود بھی مشاورت شروع کردی ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaHVh1w3AzNRmEGwLX2Z

*اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران کی بشریٰ سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب* https://whatsapp.com/channel/0029VaHVh1w3AzNRmEGwLX2Z

*وکلاء تحریک کا دسواں روز* عدالتی نظام بدستور جام عدالت کے داخلی دروازے, ہوٹلیں, شڈز آج بھی بند حیدرآباد میں عدالتوں میں کیس انسٹی ٹیوشن کا ریشو دس فیصد رہ گیا مقدمات نمٹانے میں بھی روکاوٹیں حاٸل عدالت میں پولیس کی جانب سے سول ڈریس میں آ کر رپورٹ جمع کروانے کی کوشش وکلاء نے ناکام بنا دی ایس ایس پی آفس کا پولیس اہلکار وکلاء کے ہتھے چڑھ گیا وکلاء کا دھرنا جاری عدالت کے احاطے میں انقلابی گیتوں کی گونج https://whatsapp.com/channel/0029VaHVh1w3AzNRmEGwLX2Z

*قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرادیا* کراچی: قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرا دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دی تھی۔ مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں اور انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaHVh1w3AzNRmEGwLX2Z

*یوٹیوبر رجب بٹ کے گرد قانونی گھیرا مزید تنگ، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ ہوگا* ■ ٹک ٹاکر رجب بٹ سمیت حیدر شاہ، مان ڈوگر اور دیگر سات افراد کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مدعی مقدمہ نے ٹک ٹاک پر ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں گی، اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔ واضح رہے کہ رجب بٹ، مان ڈوگر، حیدر شاہ اور دیگر ساتھیوں کے خلاف سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے موقف اختیار کیا تھا کہ صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ساتھ گھر آگئے۔ جبکہ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔ یاد رہے کہ تمام ملزمان عبوری ضمانت کروا کر شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ کی تفتیش دیگر دفعات کے ساتھ پیکا ایکٹ کے تحت ہوگی۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaHVh1w3AzNRmEGwLX2Z

پشاور: خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تمام غیر قانونی مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں جس کے خلاف بھی غیر قانونی ایف آئی آرز ہیں، انھیں واپس لیا جائے گا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ہدایات دی ہیں کہ پورے صوبے کے غیر قانونی اور سیاسی مقدمات واپس لیے جائیں۔ محمد انعام یوسفزئی نے کہا کہ جس کے خلاف بھی مقدمہ نہیں بنتا، اسے واپس لیا جائے گا، غیر قانونی مقدمات واپس لینے سے عدالتوں پر بھی بوجھ کم ہو جائے گا، انھوں نے صوبائی حکومت کی کشادہ دلی کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا ’’صرف پی ٹی آئی نہیں، بلکہ سب کے غیر قانونی مقدمات واپس لیے جائیں گے۔‘‘ انھوں نے کہا ہدایت کی کہ پراسیکیوٹرز میرٹ پر مقدمات دیکھیں، اور جو مقدمہ نہیں بنتا اسے واپس لیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پراسیکیوٹرز اپنے کام میں آزاد ہیں، اور ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر سیاسی نوعیت کے مقدمات بنانے کی ایک تاریخ چلی آ رہی ہے، حکمران جماعت آتے ہی سب سے پہلا کام مخالف پارٹی کے رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالنے کا کرتی ہے، اور اس طرح ملک میں جمہوری سیاسی ماحول کی ترویج میں رکاوٹ ڈالی جاتی ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaHVh1w3AzNRmEGwLX2Z