News Views We ' LL See !
News Views We ' LL See !
March 1, 2025 at 01:48 PM
ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کے زیر صدارت ہیلتھ کونسل بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا جائزہ اجلاس قصور(یکم مارچ 2025ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کے زیر صدارت ہیلتھ کونسل بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اجلاس گزشتہ روز ہسپتال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر غلام مصطفی سحر، ڈی ایچ او پروینٹو سروسیز ڈاکٹر فیصل اقبال، ایم ایس بابا بلھے شاہ ہسپتال، ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں علاج معالجہ، طبی سہولیات و مفت ادویات کی فراہمی،انتظامی امور سمیت مختلف مسائل زیر بحث لائے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں میں جدید طبی سہولتوں کی فراہمی اور معیاری علاج کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری لائی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بابا بلھے شاہ ہسپتال میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر‘ہسپتال کی تزین وآرائش اور مشینر ی کی فنگشنلی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ہیلتھ کونسل کے بجٹ کو ہسپتال کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائیگا اس ضمن میں ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات پر سخت ایکشن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کونسل کے پلیٹ فارم سے بابا بلھے شاہ ہسپتال کی بہتری کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیاہے جس سے ہسپتال میں ادویات کی وافر دستیابی کیساتھ مریضوں کو تمام طبی سہولیات مفت اور بہترین انداز میں ملیں گی۔ ٭٭٭٭٭ https://whatsapp.com/channel/0029VaHVh1w3AzNRmEGwLX2Z

Comments