Quran Urdu (Audio)
Quran Urdu (Audio)
February 3, 2025 at 04:19 AM
تفسیر رکوع 19 سورۃ الانعام Tafseer Rukoo 19 Surah Al-Anaam موضوع: ▪توہمات کی بجاۓ اصل اسلامی پابندیاں ▪اللہ اور سوسائیٹی سے عہد ▪شرک کی اقسام کی تفصیل ▪اللہ اور سوسائیٹی کے حقوق ▪والدین سے نیک سلوک ▪فحش اور بے شرمی کی باتیں ▪انسان کا قتل کب جائز ▪یتیم کے مال کا استعمال ▪ناپ طول میں کمی بیشی ▪کسی اور راستے پر چلنے کا نقصان ▪اقرار آخرت اور انکار آخرت ▪زمہ دارانہ اور غیر زمہ دارانہ زندگی ▪اللہ سے ملاقات اس رکوع کی تفسیر میں ان سوالات کے جواب ملیں گے 🔹توہمات کو چھوڑ کر اصل پابندیاں کون سی ہیں جو اللہ نے انسان پر عائد کی ہیں؟ اللہ کے عہد کو پورا کرنے سے کیا مراد ہے؟ 🔸اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانے کا کیا مطلب ہے؟ خدا کی ذات، صفات، اختیارات یا اس کے حقوق میں کسی کو شریک ٹھہرانے کا کیا مطلب ہے؟ 🔹والدین سے نیک سلوک کرنے کا کیا مطلب ہے؟ فحش اور بے شرمی کی باتیں کس قسم کی ہوتی ہیں، جن کے قریب بھی نہیں جانا چاہیے؟ 🔸وہ کون سی پانچ صورتیں ہیں جن کے علاوہ کسی بھی انسان کا قتل جائز نہیں؟ 🔹یتیم کے مال کو اس کی پرورش کے لیے استعمال کرنا ہو تو کس طریقہ سے کرنا چاہیے؟ 🔸ناپ تول میں انصاف کرنا کتنا ضروری ہے؟ اگر غلطی سے کوئی کمی بیشی ہو جاۓ تو کیا اللہ معاف کر دے گا؟ 🔹ہر انسان پر اللہ کے اور سوسائیٹی کے کیا حقوق عائد ہوتے ہیں؟ 🔸اللہ کے بتاۓ ہوۓ راستے سے ہٹ کر خود سری، خود مختاری یا بندگی غیر کی طرف جانے کا کیا نقصان ہے؟ 🔹حضرت موسیٰؑ پر کتاب کس لیے نازل کی گئی تھی؟ انکار آخرت والی غیر زمہ دارانہ زندگی کے مقابلے میں اقرار آخرت والی زمہ دارانہ زندگی کیسی ہے؟ 🔸رب کی ملاقات پر ایمان لانے سے کیا مراد ہے؟ 🔹یہ سمجھنا کہ کسی کے پاس علم غیب ہے، یا وہ سب کچھ سنتا اور دیکھتا ہے، یا کسی کو تمام نقائص اور کمزوریوں سے پاک سمجھنا کون سا شرک ہے؟ 🔸یہ سمجھنا کہ اللہ کے سوا کوئی اور غیر فطری طریقہ سے ہمیں فائدہ یا نقصان پہنچا سکتا ہے یا ہماری حاجت روائی و دست گیری اور حفاظت کر سکتا ہے، یہ کیسا شرک ہے؟ 🔹یہ سمجھنا کہ اللہ کے سوا کوئی اور ہماری دعایں سن سکتا ہے اور ہماری قسمت کو بنا یا بگاڑ سکتا ہے، یہ کون سا شرک ہے؟ 🔸یہ سمجھنا کہ اللہ کے سوا کوئی اور ہمارے لیے حرام و حلال اور جائز و ناجائز کی حدود مقرر کر سکتا ہے اور انسانی زندگی کے لیے قانون اور شرح تجویز کر سکتا ہے، یہ کیسا شرک ہے؟ 🔹کسی کے آگے رکوع و سجود کرنا، دست بستہ کھڑے ہونا یا سلامی و آستانہ بوسی کرنا کون سا شرک ہے؟ 🔸کسی اور کے آگے شکر نعمت کے لیے نزر و نیاز اور قربانی پیش کرنا کیسا شرک ہے؟ 🔹کسی اور کے آگے اپنی حاجات پوری کرنے کے لیے یا مشکلات ختم کرنے کے لیے منت ماننا، یا مصائب و مشکلات میں مدد کے لیے اسے پکارنا، کون سا شرک ہے؟ 🔸کسی کو ایسا محبوب بنانا کہ اس کی محبت میں دوسری سب محبتیں قربان کی جا سکتی ہوں، یہ کیسا شرک ہے؟ 🔹کسی کی موجودگی میں یا غیر موجودگی میں اس کی ناراضی یا اس کے حکم کی خلاف ورزی سے ڈرنا، کون سا شرک ہے؟ 🔸کسی کی غیر مشروط اطاعت کرنا، اور اس کی ہدایت کو صحیح و غلط کا میعار ماننا، کیسا شرک ہے؟ رکوع ویڈیو : https://www.facebook.com/share/v/19zVT8ep24/ رکوع آڈیو : https://audiomack.com/quranurduaudio/song/rukoo19alanaam مکمل سورۃ تفسیر ویڈیو : https://www.facebook.com/share/v/18K43PtkJN/ ترجمہ مکمل سورۃ ویڈیو : https://www.facebook.com/share/v/1BQRWPHa8L/ مکمل سورۃ تفسیر آڈیو : https://audiomack.com/quranurduaudio/song/alanaam ترجمہ مکمل سورۃ آڈیو : https://audiomack.com/quranurduaudio/song/tarjumaalanaam Group: https://chat.whatsapp.com/JRbudhG0Tfa7yMLsLFuDi8 Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaqeXjA1t90hQ4b2mB06 Telegram: https://t.me/AudioQuranUrdu

Comments