Quran Urdu (Audio)
Quran Urdu (Audio)
February 4, 2025 at 12:14 PM
تفسیر رکوع 20 سورۃ الانعام Tafseer Rukoo 20 Surah Al-Anaam (آخری رکوع) موضوع: ▪قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کی اہمیت ▪اللہ کی آیات ▪ایمان و اطاعت کی قدر کب تک ▪اصل دین اور اس میں کمی بیشی ▪نیکی اور گناہ کا بدلہ ▪اسلام حضرت ابراہیمؑ کا طریقہ ▪ہمارا سب کچھ کس کے لیے ▪شرک کی دعوت کا جواب ▪اپنے عمل کی زمہ داری دوسروں پر ڈالنا ▪ہر انسان اللہ کا خلیفہ ▪ہر انسان کا مختلف اختیار اور درجہ ▪دنیا کی حقیقت اس رکوع کی تفسیر میں ان سوالات کے جواب ملیں گے 🔹قرآن پاک کیسی کتاب ہے اور کس مقصد کے لیے نازل کی گئی ہے؟ کیا مسلمان قرآن پر عمل نہ کرنے کا کوئی بھی بہانہ لگا سکتے ہیں؟ 🔸کیا قرآن پاک میں موجود اللہ کے ارشادات کے علاوہ بھی اللہ کی آیات ہیں؟ ان آیات کا انکار کرنے کا کیا انجام ہو گا؟ 🔹جو لوگ ابھی تک قرآن پر عمل نہیں کر رہے، وہ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ ایمان اور اطاعت کی قدر کب تک ہے؟ 🔸اللہ کی غیر فطری نشانیاں ظاہر ہونے کا بعد یا جب آثار قیامت یا عذاب یا موت سامنے نظر آ جاۓ تب ایمان لانے یا اطاعت کرنے کا کوئی فائدہ ہو گا؟ 🔹اصل دین کیا ہے جو ہمیشہ سے چلا آ رہا ہے؟ لوگ اصل دین کو کیوں اور کیسے کیسے بدلتے رہے؟ کیسے اہم کو غیر اہم بنایا گیا؟ فرقے کیسے بنے؟ اب ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ 🔸اللہ نیکی کا بدلہ کتنے گنا دیتا ہے؟ اور گناہ کی سزا کتنی دیتا ہے؟ 🔹قرآن میں دین اسلام کو متعدد بار حضرت ابراہیمؑ کا طریقہ کیوں کہا گیا ہے؟ حضرت موسیٰؑ کا یا عیسیٰؑ کا طریقہ کیوں نہیں کہا گیا؟ 🔸ہماری نماز، قربانی، عبادت، جینا، مرنا سب کچھ کس کے لیے ہونا چاہیے؟ 🔹جب کوئی ہمیں شرک کرنے کے لیے کہے تو ہمیں کیا جواب دینا چاہیے؟ اگر ہم کسی اور کے کہنے پر شرک کریں تو کیا وہ بھی ہمارے کھاتے میں لکھا جاۓ گا؟ 🔸کیا ہر شخص خود ہی اپنے عمل کا زمہ دار ہے؟ کیا ایک کے عمل کی زمہ داری کسی دوسرے پر ڈالی جا سکتی ہے؟ 🔹جب ساری کائنات کا رب اللہ ہے، تو میرا رب کوئی اور کیسے ہو سکتا ہے؟ 🔸کیا ہر انسان اپنے دائرے میں اس زمین پر اللہ کا خلیفہ ہے؟ اللہ نے انسانوں کو مختلف درجے کیوں دیئے؟ کسی کو زیادہ اور کسی کو کم کیوں دیا ہے؟ 🔹یہ دنیا کیا ہے؟ اور اس میں انسان کا امتحان کس چیز کا لیا جا رہا ہے؟ رکوع ویڈیو : https://www.facebook.com/share/v/1Etb4rBPsK/ رکوع آڈیو : https://audiomack.com/quranurduaudio/song/rukoo20alanaam مکمل سورۃ تفسیر ویڈیو : https://www.facebook.com/share/v/18K43PtkJN/ ترجمہ مکمل سورۃ ویڈیو : https://www.facebook.com/share/v/1BQRWPHa8L/ مکمل سورۃ تفسیر آڈیو : https://audiomack.com/quranurduaudio/song/alanaam ترجمہ مکمل سورۃ آڈیو : https://audiomack.com/quranurduaudio/song/tarjumaalanaam Group: https://chat.whatsapp.com/JRbudhG0Tfa7yMLsLFuDi8 Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaqeXjA1t90hQ4b2mB06 Telegram: https://t.me/AudioQuranUrdu

Comments