
Knowledge Hub Islamic 𝐆𝐮𝐢𝐝𝐚𝐧𝐜𝐞❤️🤔
February 26, 2025 at 05:53 AM
کبھی کبھار کتنا دل چاہتا ہے نہ کہ کچھ پل کے لیے فقط کچھ پل کے لیے محرم نہ محرم کا فرق مٹ جاۓ،
کچھ پل کے لیے ہی صحیح پر ریت رسم و رواج کے یہ گھٹن ذدہ داٸرے ٹوٹ جاٸیں ،
اور "وہ ایک شخص" وہ ایک شخص جو آپکے دل کا مسیحا ہے، آپ کو بھینچ کے اپنے سینے سے لگاۓ ، اور کہے کہ سب ٹھیک ہوجاۓ گا ، میں ہوں نہ!
کتنا دل چاہتا ہے نہ کہ کسی اپنے کے لمس کی ٹھنڈک آپکے تپتے ایام کا سایہ بن جاۓ ،
کتنا دل چاہتا ہے نہ کہ ، اندر کی ساری گھٹن آنسو کے ذریعے بہے اور کسی بہت اپنے کی شرٹ میں ہمیشہ کے لیے جزب ہوجاۓ ،
کیسا محسوس ہو نہ کہ جب کسی بہت اپنے کے وجود کی مظبوطی آپ کی ساری کمزوریاں چھپا لے!
آپکے سارے ڈر و وہم کسی کی مظبوط بانہوں کے گھیرے میں ہمیشہ کے لیے دم توڑ دیں ،
کتنا خوبصورت ہے نہ کسی بہت اپنے کی ذات کا بخشا ہوا یہ احساس!
کتنا پرسکون لگتا ہے نہ کسی اپنے بہت اپنے کا بخشا ہوا یہ مان