Knowledge Hub Islamic 𝐆𝐮𝐢𝐝𝐚𝐧𝐜𝐞❤️🤔
Knowledge Hub Islamic 𝐆𝐮𝐢𝐝𝐚𝐧𝐜𝐞❤️🤔
February 28, 2025 at 06:57 PM
بیوی کو بیاہ کر گھر لاؤ تو ساری عمر شک کرنے سے یا ہاتھ اٹھانے سے بہتر ہے دوٹوک بات کرولو کہ دیکھ پیاری تمہیں بیاہ کر لایا ہوں اس لیے کہ تم مجھے پسند آئی ہو۔۔ تمہارے ساتھ ساری زندگی گزارنے کی امید رکھتا ہوں، تمہیں محبت بھی کروں گا، تیرے جذبات کی عزت بھی کروں گا، رزق جتنا تیرے نصیب میں ہے تجھے مل کر رہے گا میں صرف ذریعہ ہوں دینے والی ذات اللہ کی ہے۔۔ بھروسہ رکھنا کبھی خیانت نہیں کروں گا، مل جائے تو شکر کر لینا نا ملے تو صبر کر لینا، اللہ نے کسی کو بہت دیا ہے تو کسی کو بہت کم، کسی کا گھر بڑا، بڑی گاڑی ہے تو کسی کا چھوٹا گھر ہے۔۔ یہ اللہ کی تقسیم ہے اور اللہ کی تقسیم پر راضی رہنا اولیاء کا طریقہ رہا ہے، میں تیرا لباس ہوں تو میرا لباس ہے۔۔ میں تیرا نکس ہوں تم میرا نکس ہو، تمہیں تمہارے ماضی کے ساتھ قبول کیا ہے مجھے نہیں پتا وہ کیسا تھا اور نا ہی مجھے جاننا ہے بس ماضی جو بھی تھا حال بن کر سامنے نا آئے۔۔ ان سب باتوں کے بعد آخری بات تم پر اعتماد ایسا کروں گا جیسا کسی اندھے کو اپنی بیساکھی پر ہوتا ہے کہ وہ اسے گرنے نہیں دے گی۔۔ ان سب کے باوجود اگر تمہارا میرے ساتھ گزارا نہیں ہوتا تو التجا ہے کہ میری آنکھوں میں دھول مت ڈالنا، مجھ سے بے وفائی نا کرنا، مجھ دوٹوک کہہ دنیا کہ میرا آپ کے ساتھ گزرا نہیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ تب بھی تم پر ہاتھ نہیں اٹھاؤں گا بلکہ جس طرح تمہیں لے کر آیا تھا اسی طرح تمہیں تمہارے گھر چھوڑ آؤں گا۔۔ 🙂💔🙂‍↕️🥺💔🩶
❤️ 1

Comments