
𝗨𝗿𝗱𝘂 𝗧𝗮𝗵𝗿𝗶𝗿 ✍
January 31, 2025 at 12:44 PM
بند کمروں کے انتشاری مذہبی یوٹیوبر سے عوام بھی پناہ مانگنے لگی ۔
عوام اہل سنت غیر ضروری ویڈیو در ویڈیو بنانے والوں سے خود کو دور کریں ۔فتنہ اپنی موت آپ مر جائے گا ۔
آج صبح سے تو ان یوٹیوبر کے خلاف پڑھ پڑھ کر اب خود بھی اکتا چکا ہوں ۔لیکن خوشی ہے کہ عوام کو پہچان شروع ہوئی کہ یہ یوٹیوبر اہل سنت میں افتراق و انتشار کا بڑا سبب ہیں ۔
تعمیری سوچ و فکر کے علماء کرام کو سنیں ،پڑھیں ،اس کی عادت بنائیں ۔آدھے سے زائد فتنے خود ختم ہوجائیں گے ۔
ایک رپورٹ کے مطابق جس طرح پچھلے دو دن میں تقریبا دو ملین لوگوں نے ڈکی بھائی جیسے بے حیاء کو ان سبسکرائب کیا اور اس کی نیند حرام کردی آپ بھی ان مذہبی انتشاری یوٹیوبر کے ساتھ یہی سلوک کریں ۔یقین کیجیے یہ بندوں کمروں سے نکل کر مسجد و مدرسہ کو آباد کرنا شروع کردیں گے۔یہ بند کمروں میں آپ کی وجہ سے بیٹھیں ہیں کہ آپ انہیں سنتے ہیں ۔آپ سننا چھوڑ دیں ،یہ خود کو تعمیری کام میں مصروف کرنے پر مجبور ہوں جائیں گے۔سب کچھ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
مفتی محمد اظہر مدنی
👍
💯
🤍
5