
𝗨𝗿𝗱𝘂 𝗧𝗮𝗵𝗿𝗶𝗿 ✍
February 3, 2025 at 01:35 PM
*سلطان محمود غزنوی اور ادب قرآن*
سلطان محمودغزنوی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کو وفات کے بعد کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا :
اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا مُعَامَلہ فرمایا؟
سلطان محمود غزنوی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا :
ایک مرتبہ میں کہیں مہمان تھا ، جس کمرے میں مجھے ٹھہرایا گیا ،
وہاں قدموں کی جانِب طاق میں قرآنِ مجید رکھا تھا ،
میں نے سوچاکہ قرآنِ مجید کو باہر بھجوا دوں
پھر خیال آیا کہ میں اپنے آرام کی خاطر قرآنِ مجیدکو باہَر کیوں نکالوں؟
بس یہ سوچ کر میں نے قرآنِ مجید کی تعظیم کی
اور ساری رات بیٹھا رہا اور اس طرف پاؤں نہیں کئے ،
بس اسی وجہ سے اللہ پاک نے مجھے بخش دیا۔
{دليل العارفين ، مجلس : 5 ، صفحہ : 50}
❤️
🌹
🫀
7