
𝗨𝗿𝗱𝘂 𝗧𝗮𝗵𝗿𝗶𝗿 ✍
February 4, 2025 at 07:12 AM
- *✍..‼️تصورِ مدینہ🥹‼️*
چلیں۔۔ آپ کو لے کر چلتا ہوں۔
ہمارے خوابوں کے شہر ♥️
یقیناً میری طرح آپکے خوابوں کا شہر بھی ہوگا۔
تو چلیں آنکھ بند کریں
سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔۔
کیونکہ تصور بس اڑان بھرنے والا ہے✈️
محبت سے عشق تک کا سفر کرنا ہے۔۔
تیاری تو آپ کی مکمل ہے ناں۔۔
تحفہ بھی تیار رکھا ہوگا ناں۔۔
دل کی کیفیت بدل رہی ہے ۔۔ ﷲ پاک بس خیر و عافیت سے منزل پر پہنچا دے۔۔ سفر طویل کرنا ہے ۔۔
تمام خیالات سے دل کو خالی کر دیں ہم منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔۔
مرحبا آج چلیں گے شہہ ابرار کے پاس
ان شاءاللہ پہنچ جائیں گے سرکار کے پاس
محترم مہمانوں🎙️
کچھ ہی دیر میں ہم مدینہ ایئر پورٹ پر اترنے والے ہیں ۔۔۔💓
میرے یاروں زرا مجھ کو سنبھالو
خوشی میں میں تو اڑتا جارہا ہوں۔۔۔ 💓😭
ہم بخیریت مدینہ ایئر پورٹ پر پہنچ چکے ہیں💓
میرے گندے قدم اور انکا حرم
لاج رکھنا خدا میں مدینے چلا
اپنا سامان چیک کر لیں۔ 💼
ہم ایئر پورٹ سے نکل کر بس کی طرف جا رہیں ہیں۔
مل گئی 🚌
اب ہم مدینۃ النبیﷺ روانہ ہو رہیں ہیں۔ 😍
درود پاک پڑھتے رہیے📿
دل تھام لیجئے۔۔♥
اب ہم جلد منزل پر پہنچنے والے ہیں۔۔ 😭
ہوٹل پہنچ چکے ہیں اپنا روم دیکھ کر سامان رکھ کر واپس آ جائیں
اب ہم مسجد نبویﷺ کی طرف روا دواں ہیں۔
درود پاک پڑھتے رہیے
وہ دیکھیں 👈
خوبصورت سے بلند و بالا مینار نظر آرہیں۔۔ 💓😍😭
ہم پہنچ چکے۔۔
داخلی دروازے پہ قدم رکھتے ہی ایک سحر سا آپکو اپنی طرف کھینچ لے گا۔۔ چار سو روشنیاں۔۔ گہما گمہی سے پاک۔۔ چمکدار فرش۔۔ اور سب سے بڑھ کر یہ خیال کہ یہ مسجد نبوی ہے۔۔ سوچیے انہیں راستوں سے گزر کر آقاﷺ بھی کہیں تو تشریف لے گئے ہونگے۔۔ اس زمیں نے انکے قدموں کی چھوا ہوگا۔
اب
گنبد خضرا کی طرف چلتے ہوئے دل کی دھڑکن جیسے تھم جائے گی۔۔ چند قدم دور۔۔۔ گنبد خضرا سے۔۔ چند قدم دور۔۔۔ یہ احساس ہی بہت خوبصورت اور ملے جلے تاثرات کا حامل ہے۔۔۔ گیٹ نمبر 103 ۔۔۔ دل نے یکدم سانسوں کو مزید تیز کردیا ہے ۔۔۔
بسسس چند ہی قدم دور۔۔
۔۔ ❤
لیجیے گنبد خضرا کے سامنے حاضر ہیں ہم۔
آنکھ بند کیجئے اور درود پڑھیے۔
خوب نظارا کیجئے گنبد خضرا کا۔ 😭💓
دل کی دھڑکنیں مزید تیز ہونے والی ہیں
آگے بڑھیے
بس کچھ ہی فاصلے پر باب السلام گیٹ پر چلیے
اور چلیے ۔۔۔۔ بس تھوڑا اور
اس طرف دیکھیے
یہ رہا باب السلام پہنچ گئے ہم۔
درود و سلام کا تحفہ پیش کیجئے۔
دعائیں مانگئیے
اور ہاں دوست احباب کا سلام پیش کرنا نا بھولیے گا۔
یہاں کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔
ضائع کرنے سے بچیے گا۔
امید ہے کہ میرے ساتھ آپکا یہ سفر اچھا رہا ہوگا نا ۔😭❤🩹
❤️
1