Abdullah Umar
February 19, 2025 at 08:21 AM
فری تھنکرز حضرات کی تضاد فکری :
فری تھنکنگ کی ایک تعریف George Jacob Holoayke نے کی ہے۔ اسکی تعریف کچھ یوں ہے
A person who forms their own opinion about religion and doesn't accept religous authority.
لیکن یہ تعریف مناسب نہیں کیونکہ یہ صرف مذہب کے بارے میں ہی فری تھنکنگ پر زور دیتی ہے۔
فری تھنکنگ کی جو تعریف Bretend Russel نے کی ہے وہ زیادہ مناسب ہے۔ اسکے مطابق تعریف کچھ یوں ہے
A Person who form their beliefs by freely use reason and evidence and question all forms of dogmas and authorities.
اس سے ایک بات واضح ہوتی ہے کہ فری تھنکر Skeptic ہوتا ہے۔ وہ ہر چیز کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے لیکن اگر آپ Absolutely ہر چیز کو شک کی نگاہ سے دیکھیں گے تو آپ reason ہی نہیں کر پائیں گے۔ ہر انسان کو کچھ چیزوں کو A priori یعنی پہلے سے بغیر دلیل مان کر چلنا ہوتا ہے جو کہ اسکے Axiomatic principles ہوتے ہے۔
فری تھنکرز اسکو کم سے کم کرنے کی کوشش ضرور کرتے ہے لیکن مکمل ختم نہیں کر سکتے۔
میں بھی اپنے آپ کو "فری تھنکر" سمجھتا ہوں اور میرے بھی کچھ Axiomatic principles یعنی پختہ اصول ہے۔
وہ اصول مندرجہ ذیل ہے
نمبر 1 : میں اپنے وجود کو حقیقت مانتا ہوں۔ یعنی اس بات پر شک نہیں کرتا کہ ہم حقیقی وجود رکھتے ہے یا نہیں۔
نمبر 2 : میں solipsist نہیں ہوں یعنی میں اس بات پر شک نہیں کرتا کہ بیرونی دنیا حقیقت میں موجود ہے۔
نمبر 3 : میں Mathematical اور logical حقیقتوں پر شک نہیں کرتا وگرنہ thinking وڑ جائے گی۔
نمبر 4 : میں اس بات پر شک نہیں کرسکتا کہ بیرونی دنیا میں Objective realities وجود رکھتی ہے وگرنہ ہم ہر قسم کی تنقید کی وجہ کھو دیں گے۔
نمبر 5 : میں اس بات پر شک نہیں کرتا کہ انسانی عقل کی حدود ہے۔
نمبر 6 : میں اس بات پر شک نہیں کرتا کہ دوسروں کو بلا وجہ تکلیف دینا غلط ہے۔
نمبر 7 : میں اس بات پر شک نہیں کرتا کہ کوئی مذہبی خدا موجود ہے ورنہ میں نہ صرف اپنی موجودگی کا جواز کھو دونگا بلکہ اصول نمبر 5 پر بھی یقین کھو دونگا اور اگر ہر انسان نے ایسا کیا تو انسانی دنیا جنگل بن جائے گی۔ اسکے علاوہ میں ہر چیز کی Objectivity پر یقین کھو دونگا یعنی اپنے سارے اصولوں پر۔
اسلیے میرا سب سے اہم پرنسپل یعنی اصول یہ نمبر 7 والا ہے۔
نمبر 8 : میں اس بات پر شک نہیں کرتا کہ انسان اخلاقی اقدار کے لیے مذہبی خدا کا محتاج ہے۔
اگر کوئی ملحد فری تھنکر مجھے نمبر 7 اور 8 پر یقین رکھنے کی وجہ سے Criticize کرتا ہے تو Most welcome اور میں خوش ہونگا لیکن اس صورت میں اسکو نمبر 6 پر Criticize کرونگا اور اس کی وجہ پوچھونگا؟
اگر وہ نمبر 6 کو بھی نہیں مانتا تو میں اس سے بحث نہیں کرونگا بلکہ پولیس سے درخواست کرونگا کہ اسے انسانی بستیوں سے دور کسی جگہ پر رکھیں تاکہ لوگ اس کے شر سے محفوظ رہیں۔۔۔!
اور
اگر وہ مجھے اسکے Paradigm میں میرے نمبر 7 اور 8 اصولوں کی غیر موجودگی میں نمبر 6 اور باقی سب کی Objectivity پر قائل کر دیں تو میں اسکو Submit کر دونگا۔
اگر میں نے کوئی Factual غلطی یا منطقی مغالطہ سرزد کیا ہو تو تصصیح پر مشکور رہونگا
بشکریہ محمد عبید بتغییر عنوان
❤️
😢
🤍
13