Abdullah Umar WhatsApp Channel

Abdullah Umar

1.6K subscribers

About Abdullah Umar

خوش تو ہیں ہم بھی جوانوں کی ترقی سے مگر لب خنداں سے نکل جاتی ہے فریاد بھی ساتھ ہم سمجھتے تھے کہ لائے گی فراغت تعلیم کیا خبر تھی کہ چلا آئے گا الحاد بھی ساتھ (اقبال مرحوم )

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Abdullah Umar
Abdullah Umar
5/26/2025, 12:02:23 PM
Post image
❤️ 👍 5
Image
Abdullah Umar
Abdullah Umar
5/26/2025, 12:17:38 PM

*اسلامی معاشی نظام، کیپٹلزم اور سوشلزم سے کیسے بہتر ہے؟٭ 🟢 اسلامی معیشت (Islamic Economic System) 📘 تعریف:۔ اسلامی معیشت وہ نظام ہے جو قرآن، سنت اور اسلامی اصولوں کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا ہو، جس کا مقصد عدل، حلال رزق، دولت کی منصفانہ تقسیم، اور فلاحِ انسانیت ہو۔ ⭐ اہم نکات: سود (ربا) مکمل حرام زکوٰۃ، صدقات، انفاق لازم ملکیت جائز، مگر امانت ہے تجارت حلال، جھوٹ و دھوکہ حرام اخلاق، عدل، شفافیت لازمی غرباء و محرومین کا خیال ضروری دولت کا بہاؤ نیچے کی طرف ہو (روکنے کی اجازت نہیں) مقصد: دنیا و آخرت دونوں کی فلاح 🔵 سرمایہ دارانہ نظام (Capitalism) 📘 تعریف: سرمایہ دارانہ نظام ایک دنیاوی، سیکولر معاشی نظریہ ہے جس میں فرد کو نجی ملکیت، منافع، اور معاشی آزادی کا مکمل حق حاصل ہوتا ہے، اور مارکیٹ کی طلب و رسد نظام کو چلاتی ہے۔ ⭐ اہم نکات: نجی ملکیت کی مکمل آزادی زیادہ سے زیادہ منافع کا حصول مقصد سود جائز و عام ہے ریاست کی مداخلت محدود دولت کا ارتکاز چند ہاتھوں میں غربت و طبقاتی فرق میں اضافہ اخلاقیات کا کوئی باقاعدہ دخل نہیں انسان صارف (Consumer) ہے 🔴 سوشلسٹ نظام (Socialism) 📘 تعریف: سوشلسٹ نظام ایک ایسا معاشی ماڈل ہے جس میں پیداواری ذرائع (Factories, Land, Resources) کی ملکیت ریاست کے پاس ہوتی ہے، اور مقصد دولت کی مساوی تقسیم اور طبقاتی فرق کا خاتمہ ہوتا ہے۔ ⭐ اہم نکات: ریاست تمام بڑے وسائل کی مالک نجی ملکیت محدود یا ختم منافع کا تصور کمزور یا منفی افراد کی آزادی محدود مساوات پر زور، مگر جبری اطلاق سود اکثر ممنوع، مگر عمل موجود مذہب کا کردار نہیں یا مخالفانہ رویہ ریاست فیصلہ ساز ہے، فرد کمزور ہے 🧠 نظاموں کی الگ الگ جھلک 🟢 اسلامی معیشت: معاشی سرگرمی عبادت ہے، اگر حلال ہو۔ دولت کی گردش لازمی ہے، رکنے کی اجازت نہیں۔ انفاق، زکوٰۃ، امانت، صدقہ — معاشرتی عدل کے ستون۔ مارکیٹ آزاد ہے، مگر حلال و حرام کی حدود کے ساتھ۔ فرد کی عزت اور حقوق محفوظ، ساتھ ساتھ اجتماعی بھلائی۔ 🔵 سرمایہ داری (Capitalism): آزادی بہت زیادہ، اخلاقیات بہت کم۔ نجی ملکیت، مقابلہ، منافع — مرکزی اصول۔ محنت کا پھل صرف خود کو، دوسروں کا خیال کم۔ سود اور مالیاتی ادارے نفع کے لیے ہر چیز کو قابلِ فروخت سمجھتے ہیں۔ نتیجہ: ترقی کے ساتھ ساتھ عدم مساوات، استحصال، اور روحانی خلا۔ 🔴 سوشلسٹ نظام (Socialism): انفرادی ملکیت محدود یا ختم، ریاست سب کچھ کنٹرول کرتی ہے۔ مساوات کو زبردستی نافذ کیا جاتا ہے۔ اکثر مذہب دشمن، روحانی اقدار کو نظر انداز کرتا ہے۔ بظاہر فلاحی، مگر اندرونی طور پر غیر مؤثر اور جابرانہ۔ نتیجہ: معیشتی جمود، انسانی آزادی کی کمی، جبری مساوات۔ ✅ آخری بات: اسلامی معیشت نہ صرف فطرت سے ہم آہنگ ہے بلکہ دین و دنیا، انفرادی و اجتماعی، آزادی و عدل کا حسین امتزاج ہے۔ سرمایہ داری نے دولت تو پیدا کی، مگر انسان کو تنہا اور غلام بنایا۔ سوشلسٹ نظام نے انصاف کا خواب دکھایا، مگر اس کے بدلے میں آزادی چھین لی اور زبردستی مساوات کی آڑ میں ظلم بڑھایا۔

Post image
❤️ 👍 18
Image
Abdullah Umar
Abdullah Umar
5/26/2025, 12:01:57 PM

مکتب دیوبند اور جمود فکری ؟ (اس حوالہ سے ایک پوسٹ پر لکھا گیا کمنٹ ) مدارس نظامیہ میں شروع سے دینی اور دنیاوی تعلیم ساتھ چلی آرہی تھی ، انگریز بہادر کہ محنت سے جب علیگڑھ کا نظام تعلیم فروغ پایا تو مسلمانان ھند کے لیے اپنا دینی تشخص اور تھذیب بچانا مشکل ہوگیا کیونکہ سرسید خان کا نعرہ انگریزوں کی تقلید محض کا تھا اس پر مستزاد جنگ آزادی کے بعد روایتی علماء کے طبقہ کو چن چن کر شھید کیا جارہا تھا ، اس موقع پر علماء دیوبند نے یہ پالیسی اپنائی کہ قرآن وسنت کے ورثہ کے حفاظت کے لیے انگریزی نظام تعلیم سے کنارہ کشی اختیار کرکے روایتی ورثہ کو محفوظ کیا جائے ۔ یہ بات اس اہم تاریخی تناظر کو سمجھنے والے کے لیے قابل فہم ہوگی نہ کہ بس ظاہری تقابل کرلینا کافی ہے ۔ اب آگے چلیں برصغیر کی تقسیم کے بعد پاکستان میں جو مدارس کا نظام رائج ہوا اس میں وقت کے ساتھ لچک آتی چلی گئی خاص کر شھر کے مدارس میں ۔ آپ کسی بھی بڑے دیوبندی مدرسے میں جاکر وزٹ فرمالیں ۔ طلباء کرام اپنی تعلیم کے ساتھ پرائیوٹ عصری تعلیم بھی حاصل کررہے ہوتے ہیں علماء کی ایک بڑی تعداد علوم عصریہ حاصل کررہی ہیں ۔ ہاں مخلوط طریقہ انتظامی اعذار کی وجہ سے چل نہ سکا کیونکہ درس نظامی کے اس وزنی نصاب کے ساتھ طالب علم کے لیے کماحقہ عصری تعلیم کو بھی وقت دینا مشکل ہے ۔ لیکن تکمیل علوم دینیہ کے بعد کوئی دیوبندی مستند عالم یا مشاھیر کی جانب سے عصری علوم و فنون کے حصول پر سختی نہیں اس لیے از راہ کرم سطحی تقابل نہ فرمائیں جو ندوۃ العلماء کے مشاہیر ہیں وہ خود اپنا انتساب دیوبند کی طرف فرماتے ہیں ، علی میاں کو پڑھیں انہوں نے مکتب دیوبند کے منہج کو اسوہ تسلیم فرمایا ہے ۔ مغربیت کے حوالہ سے یک رخا جامد منہج وقت کی ضرورت تھی اور اس وقت کے غیر جانبدار مفکرین حضرات نے ضرورت محسوس کرتے ہوئے اس کی تصویب فرمائی تھی ۔

❤️ 2
Abdullah Umar
Abdullah Umar
5/26/2025, 12:01:50 PM

تجرباتی علم "سائنس" کسی خاص قوم ، مذہب کا نہیں بلکہ انسانی ورثہ ہے جس قوم نے محنت کی اس نے ترقی کی تھذیب بابل سے یونانی تھذیب پھر رومی تھذیب اور پھر ان سے مسلمانوں نے یہ ورثہ اخذ کیا بعد ازاں ازمنہ وسطی میں یہ میراث مغرب نے پھر واپس لینا شروع کی اور صنعتی انقلاب کے بعد اس میدان کے شہسوار بن گئے ۔ اس میدان میں مسلمانوں کی تنزلی کے اسباب میں بہت کچھ لکھا جاچکا ہے ۔ بنیادی سبب عیش کوشی کی زندگی اور محنت سے جی چرانا ، باہمی جنگ وجدال تھا ۔ ہاں یہ فرق ضرور ہے کہ مسلمان سائنس کے میدان میں جب امام وقت تھے اس وقت انسانیت کی تباہی کے لیے مہلک چیزیں نہیں بنائی گئی ، جب سے یہ ورثہ مغرب کے ھاتھ لگا ہے اس نے انسانی اخلاقیات و خیر وشر کا لحاظ کیے بغیر ہر طرح کی ایجادات کیں ۔

❤️ 1
Abdullah Umar
Abdullah Umar
2/26/2025, 10:31:45 AM

مجھے جو خاص چیز محسوس ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی اسلام کے حوالہ سے ایک خاص تصور پیش کرتا ہے جس میں اسلام کے اعلاء /غلبہ /احقاق حق / باطل کے لیے مزاحمت کا پہلو فراموش ہوتا ہے ، اسی طرح اسلام کو فکر وحدت ادیان کی آمیزش سمیت ایسا دین بناکر پیش کیا جاتا ہے جو دیگر مذاہب اور افکار کی طرح اپنے تصورات کے سانچے بدل کر ہر طرح کے طبقہ میں ایڈجسٹ ہوجاتا ہو ۔ عبداللہ عمر

❤️ 👍 11
Abdullah Umar
Abdullah Umar
2/26/2025, 8:15:32 AM

انتہائی افسوس کن امر یہ ہے کہ ہمارے مکالمات والے فورمز پر جیسے ہی کوئی سوال آتا ہے ۔ ہر شخص اپنے تئیں چیٹ جی پی ٹی سے اسکا جواب پوچھ کر شیئر کردیتا ہے ۔ جس میں ان گنت غلطیاں ہوتی ہیں ، بسا اوقات اسلام کی ہی غلط تشریح ہوتی ہے ۔ اس حوالہ سے آگاہی شائع کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ چیٹ جی پی ٹی شرعی علوم کا مفتی ہر گز نہیں ہے ۔ از راہ کرام ارباب علم ودانش متوجہ ہوں۔۔۔۔۔

❤️ 👍 10
Abdullah Umar
Abdullah Umar
2/26/2025, 7:47:28 AM

ہماری رائے یہ ہے کہ ہر طبقہ کے لیے عقلی قیل و قال اور انکو باطل افکار کی تفصیلات سمجھانا نقصاندہ امر ہے

👍 2
Image
Abdullah Umar
Abdullah Umar
2/27/2025, 3:35:12 PM

کون سے دین پر عمل کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحریر : استاذ محترم مفتی محمود اشرف عثمانی صاحب رح (مفتی و استاذ الحدیث جامعہ دارلعلوم کراچی) اکثر لوگ کہتے ہیں کہ مولانا ہم کونسے دین پر عمل کریں دیوبندی کچھ کہتے ہیں، بریلوی کچھ اورکہتے ہیں، اہلِ حدیث کچھ اور کہتے ہیں اور فلاں صاحب کچھ اور کہتے ہیں، فلاں کچھ اور کہتے ہیں شافعی یہ کہتےہیں، حنابلہ یہ کہتے ہیں میں تو ان سے ایک ہی بات کہتا ہوں کہ جو باتیں متفق علیہ ہیں تم ان پر عمل کرو اور مختلف فیہ میں تمہیں اختیار دیتا ہوں جس مسلک پہ چاہے عمل کرلو لیکن جو متفق علیہ باتیں ہیں ان پر تو عمل کرو، اچھا یہ بتاؤ فجر کی کتنی رکعتیں ہیں؟ دو یا چار؟ وہ کہتے ہیں دو (فرض) ، میں کہتا ہوں اس میں کس کا اختلاف ہے؟ دیوبندیوں کا بریلویوں کا اہلِ حدیثوں کا؟ یا مالکیہ کا شافعیہ کا حنابلہ کا؟ کس کا اختلاف ہے؟ ساری دنیا کے تمام مسلمان علماء متفق ہیں کہ فجر کی دو رکعتیں ہیں، پھر فجر کی یہ دو رکعتیں صبح صادق کے بعد طلوعِ آفتاب سے پہلے پڑھی جائیں گی اس میں کس کا اختلاف ہے؟ ظہر کی چار (فرض)، عصر کی چار(فرض)، مغرب کی تین(فرض)، عشاء کی چار (فرض)، ساری دنیا کے علماء متفق ہیں آدمی جب نماز شروع کرے گا اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھے گا یہ متفق علیہ ہے، قیام سب کے نزدیک فرض ہے، رکوع سب کے نزدیک فرض ہے، سجدہ سب کے نزدیک فرض ہے، سجدہ دو ہوتے ہیں رکوع ایک ہوتا ہے اس میں کس کا اختلاف ہے؟ زکوة کی شرح ڈھائی فیصد ہے، اس میں کس کا اختلاف ہے؟ حنفیہ کا یا مالکیہ کا؟ شافعیہ کا یا حنابلہ کا؟ دیوبندیوں کا یا بریلویوں کا یا اہلِ حدیثوں کا؟ ساری دنیا متفق ہے کہ جناب زکوة ڈھائی فیصد ہوتی ہے. رمضان کے جو روزے ہیں وہ انتیس ہوں گے یا تیس ہوں گے؟ اس میں کس کا اختلاف ہے؟ کونسا عالم ہے جو یہ کہتا ہے کہ روزے رمضان میں نہیں رکھے جاتے بلکہ جنوری میں رکھے جاتے ہیں؟ ساری دنیا کے مسلمان متفق ہیں کہ حج فرانس یا انگلینڈ میں نہیں ہوتا بلکہ مکہ مکرمہ، منی اور مزدلفہ میں ہوتا ہے ساری دنیا کے مسلمان متفق ہیں کہ رمضان میں نہیں ہوتا ذوالحجہ میں ہوتا ہے ساری دنیا کے مسلمان متفق ہیں کہ ذوالحجہ کی پہلی تاریخ کو نہیں ہوتا آٹھ ٨ سے لے کر تیرہ ١٣ کے درمیان ہوتا ہے ساری دنیا کے مسلمان متفق ہیں کہ آٹھ ٨ کو منی میں ہونا چاہیے، نو ٩ کو عرفات میں ہونا چاہیے، نو ٩ کی شام کو مزدلفہ آئیں گے، مزدلفہ کے بعد منی آئیں گے، جمرات میں رمی کی جائے گی، طوافِ زیارت کیا جائے گا ساری دنیا کے مسلمان ایک ہی طریقے سے حج کرتے ہیں ایک ہی انداز سے نماز پڑھتے ہیں بس اتنی سی بات ہے کہ کسی کا ہاتھ تھوڑا اوپر بندھا ہوتا ہے کسی ہاتھ تھوڑا نیچے بندھا ہوتا ہے یہ چند انچ کے فاصلے سے اصل نماز میں کیا فرق پڑتا ہے؟ آپ دیکھیں دنیا کے تمام مسلمان اس پر متفق ہیں کہ زنا حرام ہے، شراب حرام ہے، سود حرام ہے، خنزیر کھانا حرام ہے وغیرہ. ساری دنیا کے مسلمان علماء متفق ہیں لم يخالف فيه أحد من العلماء و لا أحد من المسلمين. ساری دنیا کے مسلمان متفق ہیں کہ والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے گا، رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے گا، پڑوسی کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے گا کون عالم ہے جو کہتا ہے کہ ماں باپ کے ساتھ حسنِ سلوک نہیں کیا جائے گا؟ اس لیے یہ سمجھنا کہ دین مختلف فیہ ہے اور اختلافات کو ہوا دینا اور پھر ان اختلافات کی بِنا پر مسلمانوں کی تکفیر کرنا، یہ سب کا سب گمراہی کے اندر داخل ہے کیونکہ دنیا کے تمام مسلمان اصولی باتوں پر متفق ہیں. بشکریہ مولانا ناظم اشرف

❤️ 👍 10
Abdullah Umar
Abdullah Umar
2/25/2025, 8:31:26 PM

بندہ کی یہ کاوش ان شاءاللہ اسی ہفتہ ریلیز ہورہی ہے ۔

Post image
❤️ 🇧🇩 👍 13
Image
Abdullah Umar
Abdullah Umar
2/25/2025, 1:11:21 PM

مقاصد شریعت اور علم الکلام ہر دو عنوان کا جدت پسند حضرات بڑی رغبت سے پرچار کرتے ہیں ، کیونکہ ان دونوں علوم کے نام پر چور دروازے اور باطل تاویلات تلاشنا آسان ہے ۔ علم الکلام جدید کا نعرہ سرسید خان نے بھی لگایا تھا ۔ اس لیے ہمارے فضلاء کرام کو ہر دو علم کو حقیقی روایت سے سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ عبداللہ عمر

❤️ 🌹 4
Link copied to clipboard!