تفسیر احسن البیان
February 8, 2025 at 04:48 AM
❇(سورة البقرة۔ سورۃ نمبر۲۔ تعداد آیات ۲۸٦)❇
✨أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
💧إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ
أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿٦﴾
*🍁کافروں کو آپ کا ڈرانا، یا نہ ڈرانا برابر ہے، یہ لوگ ایمان نہ لائیں گے۔ (١)*
*🔹(۱)* نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شدید خواہش تھی کہ سب مسلمان ہو جائیں اور اسی حساب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوشش فرماتے، لیکن اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ ایمان ان کے نصیب میں ہی نہیں ہے۔ یہ وہ چند مخصوص لوگ ہیں جن کے دلوں پر مہر لگ چکی تھی (جیسے ابو جہل اور ابو لہب وغیرہ) ورنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت و تبلیغ سے بے شمار لوگ مسلمان ہوئے، حتٰی کہ پورا جزیرہ عرب اسلام کے سایہ عاطفت میں آ گیا۔
👍
1